خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 66
خطبات طاہر جلد ۹ 66 خطبہ جمعہ ۲۶؍ جنوری ۱۹۹۰ء پس اسلام چاہے عجائز کا ہو، چاہے صاحب عرفان لوگوں کا اسلام ہو اطاعت کے بغیر اسلام ہے ہی کوئی چیز نہیں اور اگر آپ اطاعت کی حد سے باہر نکل جاتے ہیں اور کچھ ٹولے آپ کی مدد کرتے ہیں اور آپ کو انگیخت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بے شک تم بغاوت کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں تو یہ سارے شیطان ہیں۔وہ خود بھی ہلاک ہوئے اور آپ کو بھی ہلاک کرنے والے ہیں ان کو پہچانیں۔آنحضرت ﷺ نے ہمیں روشنی بخشی ہے آپ نے ہمیں ایسے لوگوں کی پہچان کے ذریعے عطا کر دئے ہیں بڑی کھلی کھلی نشانیاں ہیں کوئی وجہ نہیں کہ ہم دیکھ نہ سکیں۔پھر فرمایا: اور جو شخص ایسی حالت میں مرا کہ اس کی گردن میں کسی بیعت کا جو نہ ہو وہ جاہلیت کی موت مرنے والا ہے۔پس ایسے لوگ بالآخر جب ان کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور وہ باز نہیں آتے تو ان کی بیعت فتح کر دی جاتی ہے کہ بالآخر یہ ان کا انجام ہوتا ہے اور بعض لوگوں کے نزدیک کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پہلے وہ موت کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن بعض لوگ شدید بے چین ہو جاتے ہیں روتے ہیں، گریہ وزاری کرتے ہیں، دعائیں کرتے ہیں، خط لکھتے ہیں کہ جو کچھ بھی ہوا ہم اپنے پہلے غرور اور تکبر سے تو بہ کرتے ہیں۔ہم نظام جماعت کے سامنے سر جھکانے کے لئے تیار ہیں۔ہمیں جلد دوبارہ بیعت میں لیں ور نہ ہم جاہلیت کی موت مر جائیں گے۔وہ سچے مومن ہیں جن کے دل میں ایمان کی قدر ہے جو اسلام کے معنی جانتے ہیں۔پس ایسے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ چند دنیا کے بہت باتیں کرنے والے ساتھی یا بظاہر جسمانی لحاظ سے مضبوط ساتھی ان کو قیامت کے دن بچالیں گے۔اگر وہ اپنی نافرمانی کے نتیجے میں اور بغاوت کے نتیجے میں اسلام کا جوا اتار پھینکیں گے۔اگر ان کو بیعت سے باہر نکالا جائے گا تو اصدق الصادقین ، دنیا کے سب سے بچے رسول نے ہمیں خبر دی ہے کہ قیامت کے دن ان کے پاس خدا کے لئے کوئی حجت نہیں ہوگی۔کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جسے وہ پیش کر کے اس کی بخشش کے طلب گار ہوں۔اللہ تعالیٰ تمام جماعت کو حقیقی معنوں میں ایمان اور حقیقی معنوں میں اسلام عطا کرے۔ایسا ایمان عطا فرمائے جو بڑھنے والا اور روشن تر ہونے والا اور وسیع تر ہونے والا ہو، ایسا اسلام عطا فرمائے جو دن بدن بڑھنے والا اور زیادہ عارفانہ ہو جانے والا اسلام ہو اور دن بدن زیادہ قوی ہوتا چلا جائے یہاں تک کہ ہم سب پر ایسی حالت میں موت آئے کہ ہم نیک لوگوں کے ساتھ مرنے والے ہوں ، بدوں کے ساتھ مرنے والے نہ ہوں۔آمین۔