خطبات طاہر (جلد 9۔ 1990ء) — Page 361
خطبات طاہر جلد ۹ 361 ۲۲ جون ۱۹۹۰ء قریب تر پہنچ جاتی ہیں ساحلوں کے اور بچتے ہوئے لوگوں کو گھسیٹ کر واپس لے جاتی ہیں اسی طرح کی کیفیت ہوگی کہ سمندرا بھی خطروں اور فتنوں سے خالی نہیں ہوا۔ایک وقت ملا ہے تھوڑ اسا کہ یہ قو میں جو ہلاکت کے منہ میں جا چکی تھیں ان کو ہلاکت نے اگلا ہے اور تھوڑی دیر کے لئے اگلا ہے اور اس وقت میں اگر آپ نے اُن کو پکڑ لیا اور محفوظ کر لیا اور ہمیشہ کے لئے خدا کا بنادیا تو یہ لوگ بچ جائیں گے۔اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو ساری دنیا کی نظریں ان پر ہیں، وہ ایک دوسرے پر پیش قدمی کرتے ہوئے ان کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ارب ہا ارب روپیہ ان قوموں کو اپنی طرف مائل کرنے اور دوبارہ ہلاکت میں ڈالنے کے لئے وہ خرچ کر رہے ہیں اس لئے یہ جو چند لمحے ہیں ان میں اگر آپ نے باشعور طور پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں اور ایک ذرہ بھی مجھے اس میں شک نہیں کہ خدا ان چند لمحوں کو لمبا کرتا چلا جائے گا اور آپ کے کام میں برکت پر برکت دیتا چلا جائے گا کیونکہ اگر آپ پوری طاقت کے ساتھ خدا کی خاطر بندگان خدا کو بچانے کے لئے اپنا سب کچھ تن من دھن خدا کے حضور پیش کر دیں گے تو ناممکن ہے کہ یہ لمحے عارضی ثابت ہوں ان لمحوں کو خدا تعالی بڑھاتا چلا جائے گا یہاں تک کہ آپ اپنے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو اور ہم اپنی بدلتی ہوئی ذمہ داریوں کو خدا کی رضا کے مطابق سرانجام دینے والے بنیں۔(آمین)