خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 79 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 79

خطبات طاہر جلد ۸ 79 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۹ء پس ان کے لئے دعا میں خاص طور پر یہ پہلو پیش نظر رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سے اس قوم کی بخشش طلب کرنی چاہئے اور بخشش کا تعلق تو بہ سے ہوا کرتا ہے۔اس لئے محض وقتی طور پر یہ دعانہ کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس مصیبت سے بچائے۔اس معاملے کی پاتال تک پہنچیں، سمجھیں کہ کیوں ان پر یہ عذاب نازل ہو رہا ہے اور خدا سے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس تو بہ کی توفیق عطا فرمائے جس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ بخشش فرما یا کرتا ہے اور درگزر سے کام لیا کرتا ہے اور ان کی تقدیر بدلے۔دنیا ہی میں نہیں بلکہ آخرت میں بھی ان کی تقدیر بدل جائے۔افغانستان جس قوم پر مبنی ہے اس میں بہت ہی عظیم طاقتیں موجود ہیں۔کمزوریاں بھی ہیں ، بعض خامیاں بھی ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر افغان قوم احمدی ہو تو اُس کے نتیجے میں روس میں احمدیت کے داخل ہونے کے عظیم مواقع پیدا ہوں گے۔کوئی اور قوم اس مقام پر نہیں ہے کہ روس میں اس شدت کے ساتھ اور گہرے رسوخ کے ساتھ تبلیغ کر سکے جتنی افغان قوم کو اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ غیر معمولی توفیق حاصل ہے یعنی بنیادی طور پر خلقی طور پر اُن کو یہ توفیق حاصل ہے۔خواہ ظاہر ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔تو میری نظر اس دعا کے وقت یہاں تک محدود نہیں کہ اگلے چند سال ان کے اوپر مصیبتیں نہیں پڑیں میری نظر بہت دور تک پہنچ رہی ہے اور اس لئے آپ کو میں سمجھا رہا ہوں تا کہ آپ کی دعاؤں میں اُسی نسبت سے زیادہ سنجیدگی ہو اور زیادہ بیقراری پیدا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے روس میں عظیم انقلاب کی خبریں دی ہیں۔اب ہم آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں کہ کسی وقت یہ انقلاب رونما ہو جائے گا اور ہاتھ پہ ہاتھ دھر لیں کہ بس خود بخود ہوگا یہ درست نہیں ہے۔کام تو خدا نے کرنے ہیں لازماً لیکن ہمیں کوشش کا حکم ہے اور کوشش میں حکیمانہ طور پر حالات کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔چنانچہ روس کے اردگرد کے حالات پر جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے میرے نزدیک سب سے اہم رستہ روس میں تبلیغ اسلام کا افغانستان کا رستہ ہے۔اگر افغانستان بدامنی کا شکار ہو جائے یا خدا کے عذاب کے نیچے آ کر ہلاک ہو جائے تو اس سے بنی نوع انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ایک سزا ہے بس جو پوری ہوگی لیکن اگر اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرما دے، ان کے اندر اصلاح پیدا کرے ، ان کو تو بہ کی توفیق بخشے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلام کے لئے بہت ہی عظیم الشان کامیابیوں کا آغاز ہو جائے گا اور روس میں وہ جس طرح جس شدت کے