خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 75 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 75

خطبات طاہر جلد ۸ 75 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۹ء اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کے متعلق ہمیں اطلاعیں ملتی رہتی ہیں بعضوں کے مجھے خط بھی مل جاتے ہیں کہ وہ دل میں جماعت احمدیہ کی سچائی کے قائل ہیں اور اُن کو یہ توفیق نہیں ہے کہ وہ کھلم کھلا جماعت احمدیہ کی تائید کر سکیں لیکن اپنے خطبات میں، اپنے ماحول میں جو تقریریں کرتے ہیں اُن میں وہ جماعت کی مخالفت نہیں کرتے۔پھر اُن میں سے ایسے بھی ہیں جو سچا سمجھتے ہوئے بھی مخالفت کرتے ہیں۔اسی لئے میں نے کہا کہ اتنی قسمیں ہوتی ہیں تہ بہ تہ کہ انسان کے لئے فیصلہ مشکل ہے کہ کون بد ہے اور کون نیک ہے۔اس لئے جو عموماً نیک دکھائی دیتے ہوں یا نیکوں جیسی بعض خصلتیں اُن سے ظاہر ہو رہی ہوں اُن کو خصوصیت کے ساتھ اپنی دعا میں بھی شامل کرنا چاہئے اور اُن سے رابطہ بھی بڑھانا چاہئے۔ایک عالم کے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نہایت ہی خطرناک تقریر جماعت کے خلاف کر کے جب سٹیج سے اترا تو ایک احمدی نے اُس سے رابطہ کیا اُن کو کہا کہ میاں آپ خدا کا خوف کریں کیوں آپ ایسی بد باتیں کرتے ہیں۔مجھے یہ بتائیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اور جماعت کے متعلق آپ کیا سمجھتے ہیں۔کیا واقعی جھوٹے ہیں؟ تو اس نے کہا خدا گواہ ہے اُنہیں جھوٹا نہیں کہہ سکتے۔اُس نے کہا پھر آپ نے یہ کیا حرکتیں کیں ہیں، اس قد راشتعال انگیز تقریر کی ہے۔اس نے پیٹ سے اپنا کپڑا اٹھایا کہ یہ جو بد بخت ہے روٹی مانگتا ہے میں کیا کروں۔تو ایسے بھی ہیں جو روٹی کے غلام ہیں بیچارے اور دنیا کی دولتوں کی خاطر چند روزہ فائدے کی خاطر وہ جماعت کی مخالفت بھی کرتے ہیں لیکن دل مؤید ہیں۔ایسے لوگوں کے متعلق ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ: دل ہمارے ساتھ ہیں گومنہ کریں بک بک ہزار (در ثمین صفحه: ۱۳۰) تو یہ جو بک بک کرنے والے منہ ہیں ان کے اندر بھی بعض دل ہیں جو تائید میں ہیں لیکن جو بک بک کرنے والے نہیں ہیں اُن میں تو کثرت سے ایسے ہوں گے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو یہ خبر دی گئی کہ لاکھوں ایسے ہیں جو آپ پر درود بھیجتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ شامل نہیں ہیں ، اُن کو یہ توفیق نہیں ملی۔تو ایسے لوگ جو دل سے صداقت کے قائل ہو چکے ہیں یا شرافت کی وجہ سے، اپنے طبعی رجحان کی وجہ سے گند میں ملوث نہیں ہیں اُن کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو جماعت کو عطا کر دے اور وہ اپنی اُن صلاحیتوں کو جو خدا نے انہیں بخشی ہیں وہ ایک نیک اور