خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 778 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 778

خطبات طاہر جلد ۸ 778 خطبہ جمعہ یکم دسمبر ۱۹۸۹ء ایک طفل شیر خوار ماں کی گود میں ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! میں تو ہمیشہ تیری گود میں رہا۔پس ان بچوں کو خدا کی گود میں دے دیں کیونکہ ذمے داریاں بہت بڑی ہیں اور کام بہت زیادہ ہیں۔ہماری تعداد ان قوموں کی تعداد کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتی جن کو ہم نے اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔ہماری عقلیں ہمارے علوم، ہماری دنیاوی طاقتیں ان قوموں کی عقلوں اور علوم اور دنیاوی طاقتوں کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں جن کو ہم نے خدا کے لئے فتح کرنا ہے۔پس ایک ہی راہ ہے اور صرف ایک راہ ہے کہ ہم اپنے وجود کو اور اپنے واقفین کے وجود کو خدا کے سپرد کر دیں اور خدا کے ہاتھوں میں کھیلنے لگیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ کوئی چیز خواہ کیسی بھی کمزور کیوں نہ ہو اگر وہ طاقتور کے ہاتھ میں ہو تو حیرت انگیز کام دکھاتی ہے۔کوئی چیز کیسی ہی بے عقل کیوں نہ ہو اگر صاحب فہم و عقل کے ہاتھ میں ہو تو اس سے عظیم الشان کام لئے جاسکتے ہیں۔ہم تو محض مُہرے ہیں اور اس حیثیت کو ہمیشہ سمجھنا اور ہمیشہ پیش نظر رکھنا احمدی کے لئے ضروری ہے۔آپ نے دیکھا نہیں کہ شطرنج کھیلنے والے ان مہروں سے کھیلتے ہیں جن میں اتنی بھی طاقت نہیں ہوتی کہ ایک گھر سے اُٹھ کر دوسرے گھر تک جاسکیں۔عقل کا کیا سوال شعور کا ادنی احساس بھی موجود نہیں ہوتا کہ وہ یہ معلوم کریں کہ کس گھر میں جانا ہماری بقاء کے لئے ضروری ہے اور کس گھر میں جانا شکست کا اعلان ہو گا۔بے جان، بے طاقت مہرے جو ہل بھی نہیں سکتے جو سوچ بھی نہیں سکتے اور ایک صاحب فہم اچھا شاطر، شطر نج کا ماہر ان کو اس طرح چلاتا ہے کہ بڑے سے بڑے عقل والوں کو بھی شکست دے دیتا ہے اور شکست اور فتح کا فیصلہ ان بے جان مہروں کی بساط پر ہورہا ہوتا ہے جو نہ طاقت رکھتے ہیں نہ عقل رکھتے ہیں۔پس خدا کے عظیم کام بھی اسی طرح چلتے ہیں۔ہم ان بے جان مہروں کی طرح ہیں۔ہمارے سامنے بھی کچھ مہرے ہیں لیکن ان مہروں کی طاقت شیطان کے ہاتھ میں ہے۔بے خداؤں کے ہاتھ میں ہے اور کچھ مہرے ایسے بھی ہیں جو خود اپنے آپ کو خدا سمجھ رہے ہیں اور خود چلتے ہیں اور خود سوچنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں۔اس کے مقابل پر ہم وہ بے جان مہرے ہیں جن میں نہ کوئی طاقت ہے نہ کوئی دماغ ہے مگر ہم اپنے خدا کے ہاتھ میں ہیں۔یہ احساس انکساری جو سچا ہے، جس میں