خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 774
خطبات طاہر جلد ۸ 774 خطبه جمعه یکم دسمبر ۱۹۸۹ء توفیق ملی۔ان سے رابطہ بھی ہوا اور وہ پروفیسر صاحب خود انگلستان تشریف لائے۔اپنا وقت وقف کیا اور ان کی کایا پلٹ گئی۔وہ جن کو ان کے والد کہتے تھے کہ مجھے ان کا دل خالی دکھائی دیتا ہے وہ نو رایمان سے بھر گیا۔اخلاص سے بھر گیا۔بہت ہی وقت انہوں نے قربان کیا۔لمبا عرصہ یہاں بھی ٹھہرے اور واپس جا کے بھی مسلسل قرآن کریم کے روسی ترجمے پر محنت کی اور اس کے بعد پھر ہمیں بعض پروفیسروں کو دکھانے کی توفیق ملی تاکہ وہ اسے اور چمکائیں اور زبان کے لحاظ سے کوئی سقم رہ گئے ہوں تو وہ ان کو دور کریں۔اس رنگ میں خدا تعالیٰ نے ہمیں مختلف تراجم کی بھی توفیق عطا فرمائی اور جیسا کہ میں نے مثال دی ہے خود بخود سامان مہیا فرما تا رہا ہے۔خاور صاحب ( کلیم خاور نام ہے ان کا ) یہ کسی اور کام کے سلسلے میں کسی پروفیسر سے ملنے جاتے ہیں وہاں ان کا دوست ایک پروفیسر مشرقی یورپ کا کسی زبان کا ماہر آ جاتا ہے۔تعارف ہوتا ہے تو اچانک یہ ان کو کہتے ہیں کہ بھئی! ہمیں تو آپ کی تلاش تھی اور اس طرح ایک انسان کی تلاش میں دوسرا انسان مدد کرتا چلا جاتا ہے اور یہ رابطے اس طرح پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں گویا مقدر تھے۔معین طور پر ان کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور سارے امور پر جب آپ نگاہ ڈالیں تو کوئی احمق سے احمق بھی یہ نہیں کہ سکتا، اگر اس کے دل میں سچائی کا شائبہ ہو کہ یہ سارے بے شمارا تفاقات ہیں۔تقدیر یہ مہرے چلا رہی تھی اور اس تھوڑے سے عرصے میں حیرت انگیز طور پر کثرت کے ساتھ مشرقی یورپ کی زبانوں میں اسلام کا لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی۔روسی زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی ، چینی زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی اور ہم انتظار میں بیٹھے رہے کہ اب دیکھیں خدا آئندہ کیا سامان کرتا ہے؟ بہت بڑی بڑی دیوار میں رستے میں حائل تھیں لیکن اب دیکھیں کہ آپ کے دیکھتے دیکھتے وہ دیوار میں ٹوٹنی شروع ہو گئیں۔جب دیوار برلن گر رہی تھی اور ٹیلی ویژن پر لوگ دیکھ رہے تھے اور عجیب عجیب رنگ میں اپنی خوشیوں کے اظہار کر رہے تھے اور جوش کا اظہار کر رہے تھے تو میرا دل اللہ کی حمد کے ترانے گا رہا تھا۔وہ سمجھتے تھے کہ ان کی خاطر دیوار برلن گرائی جارہی ہے۔میں جانتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر دیوار برلن گرائی جارہی ہے اور اب اسلام کے ان ملکوں میں پھیلنے کے دن آ رہے ہیں اور وہ تیاریاں جو خدا کی تقدیر نے ہم سے کروائی تھیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان کو خدا تعالیٰ نے اس رنگ میں مکمل فرمایا اور ایسے وقت