خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 740
خطبات طاہر جلد ۸ 740 خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء کی تمام سلاسل ٹوٹ جائیں ، ان کی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں اور خدا ایک نیا دور پھر ایک کے بدلے ہزار عطا کرنے کا پاکستان میں بھی جاری فرمائے۔ہم تو ان کو باہر سے بتارہے ہیں لیکن ان کے دل کی تمنا تو یہی ہوگی کہ خدا ہمیں یہاں دکھا۔اس ملک میں جہاں ہم سے یہ ظلم ہورہا ہے یہاں اپنے فضل نازل فرما اور ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اپنے سینے ٹھنڈے کریں۔پس یہ دعائیں ہیں جن میں خصوصیت سے احباب جماعت پاکستان کو ہمیں یا درکھنا چاہیئے اور مظلوموں کے لے بھی دعائیں کریں، ان بچوں کے لئے ، ان عورتوں کے لے جو بڑی کس مپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن شکوہ زبان پر نہیں لاتے۔اللہ ان کے سارے غم دور فرمائے ان کےسارے نقصانات جو ہیں وہ لامتناہی فوائد کی صورت میں ان پر نازل ہوں اور جو کچھ کھویا ہے اس سے ہزاروں گنا زیادہ پانے والے ہوں۔آمین۔