خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 739
خطبات طاہر جلد ۸ واپسی کی رو بھی شروع ہو چکی ہے۔739 خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۸۹ء پس میں آپ سے اس وقت آخر پر اس دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ یہ سال جو جماعت احمدیہ کے لئے ایک تین کا سال ہے۔کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے والا سال ہے اور ہر پہلو سے خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو دوسرے لوگوں سے ممتاز اور جدا کر کے دکھا رہا ہے اور جماعت احمدیہ کے ایمان پر خدا تعالیٰ کے کلام کی تصدیق کی مہریں لگتی چلی جارہی ہیں۔پس اس سال میں خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ پاکستان کے احمدیوں کو مزید ثبات قدم عطا فرمائے ان کو حو صلے دے، ان کی برداشت کی طاقت کو بڑھائے۔وہ جو شدید قسم کی زبانی اذیتیں ان کو پہنچائی جا رہی ہے یا تحریری اذیتیں ان کو پہنچائی جارہی ہیں ان اذیتوں کا ان کو سب سے زیادہ صدمہ ہے اور یہ وہ دکھ ہے جو بعض لوگ کہتے ہیں ہم سے برداشت نہیں ہوتا اور اکثر جو شکایتیں ملتی ہیں وہ جسمانی جبر اور تشدد کے خلاف نہیں بلکہ اس قسم کے جبر و تشدد کے خلاف ہیں جہاں احمدی طلباء کو گندی گالیاں دی جارہی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف روزانہ بکواس کی جا رہی ہے ان کے سامنے کلاس روم میں، باہر، کھانے کے کمروں میں۔ہر قسم کے پلید لفظ ان کے لئے بولے جا رہے ہیں۔گلیوں میں ان کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے، شہروں میں، دیہات میں۔یہ وہ تکلیف ہے اور عذاب ہے جس کو وہ بڑے حوصلے سے برداشت کر رہے ہیں اور لَوْمَةَ لَا بِھ سے نہیں وہ ڈار ہے۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ خاص طور پر دردناک دعاؤں کے ذریعے ان کی مدد کریں کہ صبر کی ایک انتہا ہوتی ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں ہماری انتہا ہو چکی ہے۔اب ہم کیا کریں اور۔اس لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان سے یہ صبر کا ابتلاء اب ٹال دے اور جزا کا جو نظام ہمارے لئے دنیا میں جاری ہے وہ پاکستان میں بھی جاری فرمائے۔وہاں بھی ایسے حالات تبدیل فرمادے کہ یہ لوگ کھل کر اپنے دلوں کی امنگیں ظاہر کر سکیں کھل کر اپنے دماغ کے خیالات ظاہر کر سکیں کھل کر اپنے زندہ رہنے کے حق استعمال کریں اور خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر جو امنگیں ان کے سینوں میں مچل رہی ہیں اور باہر نکلنے کی راہ نہیں پار ہیں اللہ تعالیٰ ان کی روکیں دور فرمائے اور یہ کھل کر اللہ کے فضل کے ساتھ اس کے دین کی خدمت میں ہر میدان میں آگے دوڑنا شروع کر دیں اور ان کی تمام روکیں دور ہو جائیں ، ان