خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 737 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 737

خطبات طاہر جلد ۸ 737 خطبه جمعه ۱۰ار نومبر ۱۹۸۹ء آیت کے مصداق بنے ہوئے اپنے اس گند کا ثبوت مہیا کر دیا کہ قرآن کے نزدیک وہ حرکت جو شیطانوں کی حرکت ہے وہ میں کر رہا ہوں اور یہی مضمون ہے جو سارے پاکستان میں آپ کو دکھائی دے گا مسلسل شیطان احمدیوں کو لالچیں دے رہا ہے۔کہیں دباؤ ڈال رہا ہے کہیں لالچ دے رہا ہے اور اس کے سوا ان کو کوئی تبلیغ کا ذریعہ معلوم نہیں۔یہی دو ذریعے رہ گئے ہیں جس کے ذریعے یہ احمدیت کو نیست و نابود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور خدا کے فضل کے ساتھ جس شان کے ساتھ جماعت احمدیہ پاکستان نے استقامت کے نمونے دکھائے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مذاہب کی تاریخ میں شاذ ہی ایسے واقعات ہوئے ہوں گے۔ایک حیرت انگیز تاریخ بن رہی ہے آج۔کبھی دنیا کی کسی قوم نے جو آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب نہ ہوتی ہو اس شان کے ثبات قدم کے نمونے نہیں دکھائے جس شان کے ساتھ آج پاکستان میں جماعت احمد یہ دکھا رہی ہے۔چنانچہ قرآن کریم یہ بھی فرماتا ہے کہ بعض کمزوران میں سے وقتی طور پر ظاہراً ارتداد اختیار کر لیتے ہیں لیکن محض اس لئے کہ ان کو سخت مجبور کر دیا گیا۔ان لوگوں پر کوئی حرف نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کے کمزور بندے بھی ہیں۔پس ان لوگوں میں ایسے بھی ہیں کچھ۔چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے: مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ ايْمَانِةِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَيِنٌ بِالْإِيْمَانِ وَلَكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَيْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللَّهِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (النحل: ۱۰۷) کہ دیکھو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ایمان لانے کے بعد۔ان پر خدا کا غضب نازل ہوگا اور عذاب عظیم ان کو ملے گا لیکن ان میں استثنا ہیں۔اِلَّا مَنْ أُكْرِهَ سوائے اس کہ جو مجبور ہو چکا ہو لیکن واقعہ وہ دل میں مومن ہو وَ قَلْبُهُ مُطْمَيِن بِالْإِيْمَانِ اس کا دل ایمان پر پوری طرح مطمئن ہو، مجبور کر دیا گیا ہو من أكرة و شخص مجبور کر دیا گیا ہے وَلَكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ ہاں وہ لوگ جن کا دل کفر پر کھل گیا ہے ان لوگوں کو سزا ملے گی۔انچہ ایسے لوگوں کی بھی کثرت سے اطلاعیں مل رہی ہیں اور ایک طرف یہ لوگ اعلانات