خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 706
خطبات طاہر جلد ۸ 706 خطبه جمعه ۲۷/اکتوبر ۱۹۸۹ء افراتفری میں بھیج دیتے ہیں رپورٹ اور کچھ وہ بعد میں بھیجتے ہیں اور پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ نے تو جلدی ڈالی ہوئی تھی اب ہم کیا کریں۔پوری رپورٹ نہیں بن سکتی پھر گویا کہ سارا قصور یاد دلانے والے کا تھا کہ کیوں اس نے جلدی ڈالی کہ جلدی کرو، جلدی کرو۔اب رپورٹ میں رخنہ رہ گیا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ان کی مثال وہی قصے والی ہے کہ ایک شخص کے ہاں کوئی مہمان آیا تو اس نے اپنے نوکر سے کہا کہ کھانے کا وقت ہو گیا ہے دو پہر کا تو تم بھاگ کر دو آنے کی دہی لے آؤ۔کیونکہ اس وقت ہمارے گھر میں اور کوئی چیزیں نہیں ہیں تو دہی کے ساتھ ذرا تھوڑا سا ایک نیا ذائقہ پیدا ہو جائے گالیکن ذرا جلدی کرنا۔اس نے کہا حضور! میں بس ابھی آیا۔جب وہ چلا گیا وہاں جا کے دہی والے کے پاس کھڑا ہوا پھر باتیں شروع ہو گئیں وہ بھول ہی گیا کہ میں کس لئے آیا تھا۔کافی دیر ہوگئی اس کو اور جب اس کو یاد آیا تو پتا لگا کہ کھانے کا وقت تو گزر چکا ہے۔اس نے کہا پھر آج جاتے ہی نہیں کل جائیں گے دو پہر کو جب کھانے کا وقت ہو گا۔چنانچہ اس نے اندازہ لگایا کہ اب کھانے کا وقت ہو گا مالک بیٹھنے والا ہو گا اس نے دو آنے کی دہی لی اور پلیٹ لے کے بھاگا بھاگا جب کمرے میں داخل ہورہا تھا تو ٹھوکر لگی اور زمین پر جا پڑا ، دہی بھی گر گئی۔تو مالک کو مخاطب کر کے اس نے کہا ” تواڈی کالیاں نے ماریا کہ تمہاری جلدی نے مروا دیا ہمیں نہ تم جلدی کرتے نہ میں گرتا نہ یہ دہی ضائع ہوتی۔تو ایک دن بعد بھی ابھی وہ جلدی تھی۔تو ایسے تحریک جدید کے سیکرٹری جو افراتفری میں لکھتے ہیں کہ آپ نے کیا مشکل ڈالی ہوئی ہے اتنی جلدی ہم نہیں کر سکتے اب خام رپورٹ ہے تو خام ہی صحیح۔ان کی ایسی مثال ہے۔لیکن ان کو اگلے سال بھی ہوش نہیں آتی یہ صرف فرق ہے۔تو ایک دن بعد ہی صحیح ، اگلے سال ہی اگر وقت کے اوپر رپورٹ بھیج دیں تو میں سمجھوں گا ان کی ان سے ملتی جلتی کچھ مثال تھی لیکن اٹھتے ہی نہیں۔آج سے ان کی نگرانی شروع کر دیں۔اس لئے امراء کا فرض ہے کہ آج سے ان کو جگائیں۔آج سے ان کو کام کا سلیقہ سکھائیں آج سے ان کی نگرانی شروع کر دیں۔ان کو بتائیں کہ تم نے آئندہ سال فلاں وقت سے ایک مہینہ پہلے ہی رپورٹ تیار کر کے مجھے پکڑانی ہے اور اس میں یہ لکھنا ہے کہ اعداد و شمار اب تک رونما ہو چکے ہیں اور ان کے رونما ہونے کی توقع ہے اور پھر آخری وقت میں پھر ٹیلیگرام کے ذریعے فیکسز (Faxes) کے ذریعے آخری ہنگامی اطلاع پہنچائی جا