خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 689 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 689

خطبات طاہر جلد ۸ 689 خطبه جمعه ۲۰/اکتوبر ۱۹۸۹ء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کے ذریعے کثرت کے ساتھ قوموں کی ہدایت کے سامان پیدا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور جو پاک تبدیلوں کے آثار ہم دیکھ رہے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان کا حق شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ بارش کا قطرہ جو ہم اپنے دلوں کی زبانوں پر لینے والے ہیں اور لے رہے ہیں اس قطرے کے بعد خدا تعالیٰ کثرت سے رحمتیں اور فضلوں کی بارشیں نازل فرمائے اور سارے موسم بدل جائیں۔رُت بدل جائے اور ہم خدا کے فضلوں کے گیت گاتے ہوئے اس کی مزید رحمتوں کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔آمین۔