خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 656 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 656

خطبات طاہر جلد ۸ 656 خطبه جمعه ۶ اکتوبر ۱۹۸۹ء پہلوؤں سے احمدیوں کو دفاع کی ضرورت ہے اور دفاع پر تیار ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے خوب غور سے دیکھیں کہ وہ حکمت عملی کیا تھی جس کے تابع آپ نے غیروں سے مقابلے کئے ہیں اور کیوں ان پر سختیاں کی اور اس سختی کے اندر کون سی حکمتیں پوشیدہ ہیں اور اس کے ساتھ اس لٹریچر کا بھی مطالعہ کریں جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب میں ذکر ملتا ہے یا اس سے آشنا ضرور ہوں جس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی قدر سختی سے کام لیا۔اسی طرح جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اسلام کے متعلق تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتنا دفاع عظیم الشان کر دیا ہے کہ اگر آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا وہ حصہ پڑھ لیں تو کوئی غیر اسلامی طاقت آپ پر غالب نہیں آ سکتی۔ایسا خزانہ ہمارے سپرد کر دیا ہے آپ نے علموں کا کہ جس علمی خزانے کے بعد آپ کو کسی اور خزانے کی تلاش نہیں رہے گی اسی پر آپ عبور حاصل کر لیں تو آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام کے دفاع کے لئے ایک عظیم الشان عالم بن کر ابھریں گے۔آپ کی شخصیت میں ایک حیرت انگیز علمی جلا پیدا ہو جائے گی۔پس وہ پہلو بھی پیش نظر رکھیں اور احمدیت کے دفاع کا یہ پہلو بھی پیش نظر رکھیں۔ان بار یک باتوں کو سمجھیں الحرب خدعة ( بخاری کتاب الجہاد والسیر حدیث نمبر: ۳۰۳۰) آنحضرت کا ارشاد ہے۔اس ارشاد کے پیش نظر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس حد تک خدعہ سے کام لیا ہے جس خدعہ کی اسلام اجازت بلکہ تعلیم دیتا ہے اور وہاں پہنچ کر بعض دفعہ احمدی نادان بھی سمجھ نہیں سکتے کہ کیا بات ہے؟ یہ بہت ہوشیاری سے جواب دیا جا رہا ہے۔حالانکہ وہ یہ نہیں سوچتے کہ جب غیروں کے ساتھ شدید قسم کا مجادلہ ہورہا ہو تو آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے مطابق مومن کے لئے نہ صرف اجازت ہے مومن کو بلکہ اس کے لئے فرض ہے کہ وہ اسلامی تعلیم کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے خدعہ سے کام لے۔آنحضرت علے کے اس ارشاد پر بھی حملے ہوئے۔اس کثرت سے غیروں نے اس بات کو اچھالا کہ آپ جب پرانے متکلمین کا کلام پڑھتے ہیں تو وہاں یہ بات خاص طور پر آپ کو زیر بحث دکھائی دے گی غیر حملہ کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے مسلمانوں کو دھوکہ دہی کی اجازت دی