خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 600 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 600

خطبات طاہر جلد ۸ 600 خطبہ جمعہ ۸ ستمبر ۱۹۸۹ء ہے۔بہت سے احمدیوں کو جن کو بھی توفیق ملے ان علاقوں کے باہر کے احمدیوں کو ان کو اپنا یہ مشن بنانا چاہئے کہ ہمارے ذریعے ان قوموں سے اسلام کے رابطوں میں اضافہ ہو جائے اور ہم وہ دروزہ بن جائیں جن سے یہ اسلام میں داخل ہوں۔پس اس طرح اسلام کا دروازہ وسیع ہوگا اور جتنے احمدی زیادہ اس میں شامل ہوں گے اتنے ہی اس میں وسعت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔اس ضمن میں ایک اور بہت ضروری نصیحت یہ ہے پہلے بھی کی تھی لیکن دوست عموماً بھول جاتے ہیں اس لئے بعض نصیحتیں بار بار کرنی پڑتی ہیں۔وہ مخلصین ، وہ سعادت مند احمدی جنہوں نے توفیق پائی کہ اگلی صدی کے لئے اپنے بچے ہدیہ اسلام کو پیش کریں وہ بارہا مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم ان کی تربیت کس طرح کریں۔ان کو سمجھانے کے لئے ، ان کو طریقے سکھانے کے لئے ، ان کی مزید راہنمائی کے لئے ایک باقاعدہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے اور تحریک جدید کو میں نے سمجھا دیا ہے کہ کس قسم کا لٹریچر تیار ہو، کس قسم کی تربیتی نصائح ہونی چاہئیں ماں باپ کو۔یعنی بچوں کو تو وہ کریں گے ہم نے تو ماں باپ کو ابھی کرنی ہے اور کیا راہنمائی ہونی چاہئے وہ انشاء اللہ تعالیٰ اس کے مطابق کام شروع کر دیں گے جلد۔پھر ان کو یہ بھی سمجھایا ہے کہ ان بچوں کے لئے اس کے دوسرے قدم کے اوپر لٹریچر تیار کرنا ہے اور مختلف زبانوں میں تیار کرنا ہے تا کہ شروع سے ہی جس رنگ میں ہم تربیت کرنا چاہتے ہیں ان کے گھروں میں وہ تربیت شروع ہو جائے۔اس ضمن میں میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ جن واقفین نو کی پیشکش کرنے والوں کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں ان کو کیا سکھائیں۔بیٹیوں کے لئے وہ سہولت نہیں ہے جو بیٹوں کے لئے ہوسکتی ہے کہ میدان میں جہاں مرضی ان کو پھینک دو۔ان کے اپنے کچھ حفاظت کے تقاضے ہیں، کچھ ان کے اپنے نوعی تقاضے ہیں جن کے پیش نظر ہم ان سے اسی طرح کام نہیں لے سکتے جس طرح ہر واقف زندگی مرد سے کام لے سکتے ہیں۔اس لئے ان کو میں نے یہ کہا تھا کہ ایسی بچیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لائیں علمی کام سکھائیں۔علم تو بڑھانا ہی ہے لیکن علم سکھانے کا نظام جو ہے جس کو بی ایڈ یا ایم ایڈ کہا جاتا ہے۔ایسی ڈگریاں جن میں تعلیم دینے کا سلیقہ سکھایا جاتا ہے ان میں ان کو داخل کر میں آئندہ بڑے ہو کر لیکن ابھی سے ان کی تربیت اس رنگ میں شروع کریں۔