خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 586 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 586

خطبات طاہر جلد ۸ 586 خطبه جمعه یکم ستمبر ۱۹۸۹ء طرح فنا ہو چکا ہے اور اس طرح غرق ہو چکا ہے کہ اب اس نے پیچھے نہیں ہٹنا اس لئے جہاں ان کے اقتصادی حالات کم اب گریں گے وہاں یہ جرائم کر کے بھی ان لذتوں کے حصول کی کوشش کریں گے اور جہاں جہاں ان کی اقتصادی حالت گرے گی وہاں امن اٹھتا چلا جائے گا ایک دوسرے کا گلہ کاٹیں گے، ایک دوسرے کی عزت پر حملہ کریں گے، بچوں کی عزت لوٹیں گے لیکن ایسی گندی عادت پڑ چکی ہے کہ دنیا کی لذتوں کے حصول کی اب اس سے بچ نہیں سکتے ان کے بس کی بات نہیں۔یہ حالات تمام مغربی ممالک میں ظاہر ہونا شروع ہوچکے ہیں اور جو اقتصادیات کے ماہرین ہیں وہ دیکھنے لگ گئے ہیں کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جبکہ اُن کی اقتصادی ترقی ایک مقام پر آ کر کچھ دیر کھڑی ہوگی پھر وہاں سے گرنا شروع ہو جائے گی اور بہت سی وجوہات کے علاوہ ان میں ایک وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی تجارت کے ذریعے اور انڈسٹریل پروڈکشن کے ذریعہ یہ دنیا کی دولت کھینچتے ہیں۔جب میں جاپان گیا تو یہ نصیحت کی تھی کہ مغربی ممالک کی طرح تم بھی افریقہ سے دور ہوتے چلے جارہے ہو اور اب حالت یہ ہے کہ اُس میں مزید کوئی باقی نہیں رہا۔خون کا آخری قطرہ جب چس جاؤ تو یہ چیزیں کس کے پاس بیچو گے۔افریقہ میں تو انتہائی خوفناک اقتصادی حالات ظاہر ہورہے ہیں اور کچھ عرصے کے بعد یا وہ ملک خطر ناک قسم کی خانہ جنگی میں مبتلا ہو جائیں گے افریقہ کے ممالک یا کسی اور صورتحال میں مبتلا ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں جو موجودہ شکل ہے وہ آگ سے تبدیل ہو جائے گی۔تیسری دنیا کے بہت سارے ممالک ہیں جو خود ترقی کر رہے ہیں اور بہت سی چیزیں جن میں وہ محتاج تھے مغرب کے۔مغرب کے اب وہ اس حد تک محتاج نہیں رہے۔بہت سے ایسے اور عناصر ظاہر ہور ہے ہیں جن کے نتیجے میں ان کی انڈسٹریل ترقی ایک موقع پر رکنے والی ہے یا بعض جگہ رک چکی ہے اور اب ترکی کی حکومت نے ایک لمبے عرصے سے اپنی معاشیات اور اقتصادیات کو مضبوط بنارہے اور نیشن ٹوٹی ہوئی اور جس حد تک ہمارے زمانے میں ترقی ہوئی ہے اس سے پہلے نہیں ہوئی۔یہ باتیں ٹھیک تھیں ایک حد تک لیکن وہ عناصر جن کا میں ذکر کر رہا ہوں اُن کو کوئی بھی ان کی حکومت شکست نہیں دے سکتی۔یہ ایسے قدرتی عناصر ہیں جو اپنے وقت پر ضرور سر اٹھاتے ہیں اور پھر ایسی حکومتیں خواہ کتنی حکمت سے کام لیں ان سے نبرد آزما نہیں ہوسکتیں۔اب یہی حکومت ہے Conservative کی کہ جس نے یہ محسوس کر کے کہ اب Inflation ہاتھ سے نکل رہی ہے