خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 557 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 557

خطبات طاہر جلد ۸ 557 خطبه جمعه ۱۸ راگست ۱۹۸۹ء کے ذکر بھی ہیں اور بعض گاؤں کے گاؤں خدا کے فضل سے احمدیت میں شمال ہوئے ہیں۔اسی طرح داؤ داحمد حنیف صاحب کی گیمبیا کی بڑی بڑی دلچسپ رپورٹیں ہیں مگر جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اس وقت تو اتنا وقت میرے پاس نہیں کہ ان سب رپورٹوں کا اکٹھا تذکرہ کر سکوں لیکن جو ایمان افروز واقعات وہاں سے آتے ہیں انہیں پڑھ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی شان کے تصور سے اس کی رحمتوں اور فضلوں کے تصور سے روح سجدہ ریز ہوتی ہے اور دل حمد و ثناء سے بھرا رہتا ہے۔وہ صاحب جن کا میں نے ذکر کیا تھا کہ جنرل سیکرٹری ہیں بانکو بانا کے ان کا نام مسٹر محمد ایستورے ہے۔یہ بھی یہاں جلسے پر تشریف لائے ہوئے ہیں اور امید ہے کہ انشاءاللہ ان کے جانے کے بعد اور زیادہ تیزی سے جماعت احمد یہ میں شمولیت کا رجحان بڑھے گا۔آخر پر میں ایک یہ بات بھی آپ کو بتاؤں کہ یہ جو میں نے واقعہ بتایا ہے رویا کے ذریعہ کسی کا احمدیت کی صداقت کو پانا یہ کوئی انفرادی یا اتفاقی واقعہ نہیں ہے بلکہ بعض اس اس نوع کے واقعات ہیں جو میرے دورے کے وقت جگہ جگہ دہرائے گئے ہیں اور ان کی شکل آپس میں ایک دوسرے سے اتنی ملتی ہے کہ سوائے اس کے کچھ تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی خاص تقدیر ظاہر ہو رہی ہے۔مثلاً جب میں گیمبیا گیا تو وہاں ایک ایسا غیر معمولی ستارہ طلوع ہوا اور وہ ستارہ عین چاند کی گود میں تھا کہ ویسی کوئی چیز کسی نے پہلے نہیں دیکھی تھی اور بعض اخباری نمائندوں نے اس کی تصویر میں بھی کھینچی اگر چہ وہ اچھی نہیں آئیں لیکن اخبارات میں شائع ہوئیں اور اس کی تعبیر ان کو سمجھ نہیں آتی تھی۔مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ نئی روشنی نہیں لے کے آئے بلکہ حضرت اقدس محمد مصطفی میں لے کے سورج کی روشنی ہی ہے جو اس چاند میں منعکس ہو رہی ہے تو اس ستارے سے مراد اس وقت کا خلیفہ ہو گا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی گود میں پل رہا ہے۔کیونکہ وہ تصویر ایسی بنی تھی کہ چاند کی گود میں ایک ستارہ ظاہر ہوا ہے اور نہ اس سے پہلے کسی نے ویسا ستارہ دیکھا نہ اس کے بعد کسی نے دیکھا۔جب میں گھانا گیا تو وہاں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا کہ ایک غیر احمدی مسلمانوں کے بڑے راہنما نے پیشتر اس کے کہ اس کو پتا ہوتا ہے کہ کون آنا ہے ، کیا بات ہونی ہے اس نے دیکھا کہ چاند ہمارے شہر پر جھک گیا ہے اور اس کی اتنی روشنی ہے کہ کبھی ہم نے اس سے پہلے چاند کی ایسی روشنی نہیں دیکھی