خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 530 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 530

خطبات طاہر جلد ۸ 530 خطبه جمعه ا ار اگست ۱۹۸۹ء خدا کا مظہر ہواگر اس کا تصور دل پہ جمایا جائے تو گویا یہ خدا کا تصور جمانے والی بات ہوگی۔اس بظاہر نیک خیال سے ایک فرقے کا آغاز ہوا جو دراصل حقیقت سے بہت دور جا پڑا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ کسی شخص کے ظاہر کو خدا کا ظاہر قرار دینا اس نیک نیتی کی بنا پر یا اس حسن ظنی کی بنا پر کہ وہ شخص خدا والا ہے یہ درست نہیں ہے۔حقیقت میں حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے سوا کسی شخص کے متعلق کامل یقین کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا ظاہر خدا کا مظہر بن چکا ہے۔اس لئے آنحضرت ﷺ کی پیروی کا مضمون تو سمجھ آجاتا ہے لیکن شیخ کا نقش دل میں جمانے کا مضمون انسان کو سمجھ نہیں آسکتا اور یہ بے حقیقت بات ہے۔قرآن کریم میں کسی شیخ کے تصور کو دل میں جمانے کا کوئی مضمون نہیں باندھا گیا۔آنحضرت ﷺ کو کامل طور پر مظہر خدا بتلاتے ہوئے بھی آپ کی پیروی کی تلقین تو فرمائی لیکن آپ کا نقش دل میں جمانے کا کوئی مضمون قرآن کریم میں بیان نہیں ہوا ہاں ذکر اللہ کا مضمون بیان ہوا اور کثرت کے ساتھ بیان ہوا یہ فرمایا گیا کہ کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو دن رات سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے صبح اور شام خدا کو یاد کرتے ہیں اور خدا کے ذکر اپنے دلوں پہ جماتے ہیں مگر کسی انسان کے ذکر کو دل پر جمانے کا کوئی مضمون آپ کو قرآن کریم میں نہیں ملے گا۔پس اس پہلو سے نقش دوئی مٹانے کا مضمون جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے دل سے شروع ہو گا اور خدا کا نقش دل پہ جمانا ہو گا کسی استاد کا نقش دل میں جمانے کی نہ ضرورت ہے نہ یہ نقش جمانا آپ کو فائدہ دے سکتا ہے۔سچی پیروی اور بات ہے۔اس کا دل پر نقش جمانے سے تعلق نہیں ہے بلکہ سچی پیروی کا مضمون بتا رہا ہے کہ خدا کے سوا کسی کا نقش دل پر نہیں جانا۔جب قرآن کریم فرماتا ہے: اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران:۳۲) تو اس مضمون کو خوب کھول دیا کہ خدا سے محبت کا دعویٰ کرنے والوں سے کہہ دے کہ اگر تم اپنے دعوئی میں بچے ہو تو صد الله چونکہ میں سب سے زیادہ سچی محبت کرنے والا ہوں اس لئے میری پیروی کرو اور آنحضرت ﷺ نے خدا کے سوا کسی کا نقش اپنے دل پر نہیں جمایا۔پس یہ پیروی کا مضمون بتارہا ہے کہ غیر اللہ کانقش دل میں جمانامشرکانہ بات ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔پس خدا کا نقش اپنے دل پر جمائیں اور اس کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے۔قرآن کریم