خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 521

خطبات طاہر جلد ۸ 521 خطبه جمعها اراگست ۱۹۸۹ء اپنے دل سے غیر اللہ کے نقش کو مٹائیں اور توحید خالص کو جگہ دیں تب ہی ہم تمام عالم کو امت واحدہ بنا سکتے ہیں ( خطبه جمعه فرموده ۱۱ را گست ۱۹۸۹ء بمقام اسلام آباد ٹیلفورڈ، برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جماعت احمد یہ جس دوسری صدی میں داخل ہوئی ہے ابھی اس کا پہلا سال گزر رہا ہے اور جماعت احمدیہ کے لئے دوسری صدی کا ایک لمبا سفر سامنے کھلا پڑا ہے۔چونکہ یہ جلسہ سالانہ جس میں آج ہم شریک ہورہے ہیں ایک پہلو سے خاص اہمیت رکھتا ہے اس لئے میں نے اس صدی کے سب سے اہم جلسہ سالانہ کے خطبہ کے موضوع کے طور پر تقویٰ کو چنا ہے۔اگر چہ یہ کہنا ابھی شاید درست نہ ہو کہ یہ جلسہ اس صدی کا سب سے اہم جلسہ ہے کیونکہ اگر ہمیں توفیق عطا ہوئی اور قادیان میں ہم اس سال جلسہ منا سکے جس کا بہت حد تک انحصار پاکستان کے حالات سدھرنے پر ہے تو پھر یقینا وہی وہ جلسہ ہو گا جو اس صدی کا یا اس صدی کے سر پر سب سے اہم جلسہ ہو گا۔تاہم اس کے امکانات فی الوقت روشن نہیں یعنی پاکستان میں حالات تبدیل ہوتے ہوئے بظاہر دکھائی نہیں دے رہے اس لئے اگر قادیان میں ہمارا وہ جلسہ جس کی ہمیں تمنا ہے نہ ہو سکا تو یقیناً یہی جلسہ اس صدی کے سر پر سب سے اہم جلسہ شمار ہوگا۔تقویٰ کا مضمون میں نے اس لئے چنا ہے کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ جب سفر پر چلو تو زادراہ ساتھ لے کر چلا کرو۔خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوى (البقرہ:۱۹۸) اور تقویٰ بہترین زادراہ ہے۔پس چونکہ ہم نے اور ہماری آئندہ آنے والی نسلوں نے اس صدی میں جو ہمارے سامنے کھلے