خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 500

خطبات طاہر جلد ۸ 500 خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۱۹۸۹ء کثرت سے دوست وہاں تشریف لاسکیں تو میرے نزدیک اس سارے سال کا سب سے اہم سفر قادیان کا سفر ہوگا کیونکہ ایک سوسال کے بعد وہاں پھر جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملے گی جس میں جماعت کی نمائندگی میں خلیفتہ اسیح خود شامل ہو اور باقی جماعت کے نمائندگان بھی شامل ہوں۔اس سلسلہ میں پہلے تو میں دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کو یا درکھیں اور خصوصیت سے پاکستان کے حالات کے لئے دعا کریں کہ وہاں حالات ایسے سازگار ہو جائیں کہ جلسہ پر تشریف لانے والوں کے لئے کوئی وقتیں نہ ہوں ورنہ ایک بہت ہی تکلیف دہ شکل پیدا ہو جائے گی کہ جلسہ پر آنے والوں سے مقامی ملاں اپنا انتقام لے رہے ہوں گے اور ان کو ہر طرح سے دکھ پہنچانے کی کوشش کریں گے۔یہ وہ فکر ہے جس کی وجہ سے طبیعت میں کچھ تر دورہتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے حالات بدل دے اور یہ یقین ہو کہ پاکستانی احمدی بغیر تکلیف کے اس جلسہ میں شرکت کر سکیں گے تو میرے نزدیک یہ بہت ہی اہم جلسہ ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب پیشتر اس کے کہ میں جاپان کے سفر کے متعلق کچھ باتیں کہوں میں چک سکندر کے ہولناک اور دردناک واقعہ سے متعلق آپ کے سامنے کچھ باتیں رکھنی چاہتا ہوں۔مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ چک سکندر کے متعلق تفصیلات بتائیے۔یہ مضمون ایسا مشکل ہے بیان کرنا کہ اس مجلس میں تو میں نے ٹال دیا اور بلکہ یہ جواب دیا کہ پہلا خطبہ اس موضوع پر ہے آپ اس کو سن لیجئے۔وہ خطبہ انشاء اللہ یہاں پہنچ جائے گا اس میں عمومی تفاصیل ہے۔مزید میں یہاں آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس خطبہ میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان سے پتا چلتا ہے کہ جماعت پر اس قسم کے حالات آئیں گے کہ ان کو آگ کا عذاب دیا جائے گا اور آگ سے ان کے گھروں کو جلانے کی کوشش کی جائے گی اور جو لوگ اس بات کو دہرائیں گے ان پر خدا کا عذاب بہت شدت سے نازل ہو گا اور ان کو بہت سختی سے خدا تعالیٰ کی ملامت کا نشانہ بنایا جائے گا اور خدا تعالیٰ اپنی پکڑ کو دہرائے گا جس طرح عذاب دہرانے والوں نے اپنے عذاب کو دہرایا ہے۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے میں نے یہ بتایا تھا کہ دو Aspects دو مشکوک جماعتیں ہیں جن کے متعلق یہ شک کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے پہلے فعل کو، پہلے ظلم کو دہرائیں اور عجیب اتفاق ہے