خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 499 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 499

خطبات طاہر جلد ۸ 499 خطبہ جمعہ ۲۸ / جولائی ۱۹۸۹ء جایا نیوں کے دل حسن اخلاق اور اعلیٰ نمونے سے جیتیں جاپانی قوم کے اخلاق کا تذکرہ نیز واقعہ چک سکندر خطبه جمعه فرموده ۲۸ / جولائی ۱۹۸۹ء بمقام نا گویا جاپان ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔جماعت احمدیہ کے صد سالہ تشکر کے سال میں تمام دنیا کی جماعتوں کی یہ خواہش تھی کہ میں اگر وہاں نہیں جا سکتا تو کم سے کم ان کے قریب کسی ملک میں آجاؤں تا کہ زیادہ سے زیادہ احمدی دوستوں کو اس خاص سال میں ملاقات کا موقع مل سکے۔اس سلسلہ میں یہ تو ممکن نہیں تھا کہ بیک وقت ساری دنیا کے ممالک کا یا ان ممالک کا دورہ ہی کیا جا سکے جو بطور مراکز مقرر کئے جائیں لیکن یہ ممکن تھا اور یہی کیا گیا کہ مختلف حصوں میں یہ دورہ مکمل کیا گیا۔افریقہ کا دورہ تو گزشتہ صدی کے آخر پر ہی شروع کیا گیا تھا تا کہ کچھ وقت بچ جائے اور گزشتہ صدی کے آخر پر آئندہ صدی کی تیاری کے سلسلہ میں ان کو ہدایات دی جاسکیں۔کچھ یورپ کا دورہ نئے سال میں شروع کیا گیا اور سب سے پہلا دورہ آئر لینڈ کا تھا جہاں نیا مشن کھولا گیا تھا۔اس کے بعد یہ World Tour شروع ہوا ہے جس میں جاپان وہ آخری ملک ہے جو اس دورے میں شامل کیا گیا۔اس کے بعد انشاء اللہ جلسہ سے فراغت کے بعد پھر بقیہ دنیا کے جن ممالک تک بھی رسائی ہو سکتی ہے انشاء اللہ وہاں جانے کی کوشش کی جائیگی لیکن سب سے اہم دورہ میرے نزدیک ہندوستان کا ہوگا اگر حالات سازگار رہے ،اگر حکومت ہندوستان نے اجازت دی جیسا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ اجازت دیں گے اور اگر ایسے امکانات ہوئے کہ پاکستان سے بھی