خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 495 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 495

خطبات طاہر جلد ۸ 495 خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۸۹ء اثر ہوتے ہیں۔اس لئے ملاں کا ملوث ہونا وہ اپنی جگہ درست ہے لیکن تنہا ملاں کوئی نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا جب تک اس کے پیچھے کوئی شریر طاقتور لوگ نہ ہوں مولوی کو تو ہم اچھی طرح جانتے ہیں ان کے ساتھ بار ہا نبٹے ہوئے ہیں۔ان میں نہ اخلاقی قوت ہے نہ کوئی انسانی قدریں ہیں۔اس لحاظ سے یہ تنہا کچھ بھی نہیں کر سکتے۔سوائے شرارت کے، سوائے گالیاں دینے کے سوائے گندا چھالنے کے، سوائے معصوم عوام الناس مسلمانوں کو دھوکا دے کر مشتعل کرنے اور آگ میں دھکیلنے کے ان کا کوئی کام نہیں ہے۔حالت یہ ہے کہ ۱۹۷۴ء میں ایک دفعہ نہیں بارہا یہ واقعہ ہوا کہ مولویوں نے جب عوام الناس کو بھڑکا کر جلوس نکال کر بعض دیہات پر حملہ کرنے کے لئے ان کو آمادہ کیا اور جلوس جب احمدی گاؤں پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھا تو کسی ایک کو خیال آیا کہ مولوی صاحب کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں۔چنانچہ انہوں نے مولوی کو پکڑ کر آگے لانے کی کوشش کی۔اس پر مولوی صاحب نے کہا کہ میں تو بندوق چلانا ہی نہیں جانتا مجھے پیچھے رہنے دو۔اس پر انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تمہیں سکھا دیتے ہیں کوئی بات ہی نہیں۔تم جو ہمیں گھسیٹ کر لائے ہوئے گھروں سے شہادت کے شوق میں تو آپ کیوں شہادت سے پیچھے رہ رہے ہو چلو آگے بڑھو اور قافلے کو لیڈ کر و قیادت کرو اس قافلے کی۔مولوی تھر تھر کانپنے لگ گیا۔ہاتھ جوڑ دیئے کہ بابا مجھے پیچھے رہنے دو میں اس کے بغیر ہی اچھا ہوں۔چنانچہ ساراوہ جو جلوس تھا یہ واپس چلا گیا اپنے گاؤں کو لعنتیں ڈالتا ہوا مولوی پر کہ عجیب انسان ہے جو شہادت کا شوق دلا کر ہمیں گھروں سے نکال کے لایا ہے اور اب جب کے موقع ہے اس کے لئے شہید ہونے کا تو آپ پیچھے بھاگ گیا ہے۔یہ واقعہ صرف پنجاب میں نہیں ہوا بلکہ صوبہ سرحد میں بھی ہوا۔مردان کے علاقے میں بھی یہ واقعات رونما ہوئے۔پس ہم جانتے ہیں ملاں کو جتنی بھی اس کی حیثیت اور جتنی طاقت اور جتنا ایمان اور جتنی اس کے اندر بہادری ہے۔اگر حکومت دنیا کے سامنے یہ عذر پیش کرتی ہے کہ مولوی بڑا خطرناک ہے اس کے سامنے ہماری پیش نہیں جاتی ہم مجبور ہیں، اگر حکومت اس عذر میں کچی تو ہمیں الگ کر دے اور مولویوں کو الگ چھوڑ دے اور یہ خبیثانہ فعل چھوڑ دے کے حکومت کے امن برقرار رکھنے والے ادارے احمدیوں کے دشمن کے ساتھ شامل ہو کر حکومت کی طاقت کو احمدیوں کے خلاف استعمال