خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 473 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 473

خطبات طاہر جلد ۸ 473 خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۸۹ء تعارف ہوا تھا وہ تشریف لائے ہوئے تھے انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ میں بیعت کرنی چاہتا ہوں اور ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ جمعہ کے مبارک موقع پر آج کے جمعہ میں خصوصیت سے میری بیعت لی جائے۔عموماً تو ہمارا دستور یہی ہے کہ جمعہ کے فوراً بعد دوسرے فنکشنز نہیں رکھے جاتے یعنی بیعت وغیرہ بھی اس موقع پر نہیں لی جاتی لیکن ان کے خاص پر خلوص جذ بے کی خاطر میں نے یہ منظور کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایک امریکن نوجوان تھے انہوں نے بھی خواہش ظاہر کی ہے اور بھی مجھے معلوم ہوا ایک خاتون آئی ہو ئیں تھی امریکن وہ بھی شامل ہونے کی خواہش کر رہی ہیں۔تو یہ بیعت ہوگی آج کی پہلی بیعت۔اللہ تعالیٰ اس بیعت کو بارش کا پہلا قطرہ بنائے اور پھر کثرت کے ساتھ جماعت لاس اینجلس اور جماعت امریکہ بیعتوں کی بارش دیکھے۔آمین۔