خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 472
خطبات طاہر جلد ۸ 472 خطبہ جمعہ ے جولائی ۱۹۸۹ء تھا، مختلف عہدوں پر ترقی کرتا ہوا صدر بنا۔انصار اللہ میں گیا لیکن ہمیشہ مجھے اس بات کا جنون رہا کہ جہاں بھی جاؤں مسجد میں بھرنے کی تلقین کروں کیونکہ یہ نظارہ میں برداشت ہی نہیں کر سکتا کہ ہمارے گھر آباد ہوں اور خدا کے گھر خالی ہوں اس لئے جب مسجدیں بنا ئیں تو اس بات کو نہ بھولیں کے ان مسجدوں کو بھرنا بھی ہم نے ہے۔مسجدیں بنا کر خالی چھوڑنا بہت ہی ایک ویران منظر پیش کرتا ہے، بہت ہی تکلیف دہ بات ہے اور یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ اگر آپ خدا کے گھر بھریں گے تو اللہ آپ کے گھر بھرے رکھے گا۔جو خدا کے گھروں کو رونق بخشتا ہے اس کے گھروں کو ضرور رونق عطا ہوا کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھیں کہ اپنے گھر کی رونق چھوڑ کر مسجد میں رہ جایا کرتے تھے، مسجد کی صفوں میں لیٹے جایا کرتے تھے بعض دفعہ اور دیکھیں خدا نے کتنی برکت ڈالی ہے آپ سب کے گھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر ہیں۔کتنی عظیم الشان برکت ہے ساری جماعت میں۔دنیا کے کونے کونے میں خدا تعالیٰ عظیم الشان بابرکت گھر عطا کر رہا ہے جماعت کو مسجدیں بھی اور مشن ہاؤس بھی اور ذاتی گھر بھی ہم سب کا تو سب کچھ ایک ہی ہے اور ہر چیز جماعت ہی کی ہے۔پس اس پہلو سے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسجدیں بنانے کے ساتھ اگر آپ مسجدیں آباد کرنے کی نیت داخل رکھیں گے اس میں اور پوری وفا کے ساتھ خدا کے گھروں کو آباد کرنے کی کوشش کریں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کے گھروں کو ویران نہیں کر سکتی، کوئی دنیا کی طاقت آپ کی رونقیں چھین نہیں سکتی۔جو اپنی زیشنیں لے کر مسجدوں میں حاضر ہو جائے خدا کے حضور پیش کرنے کے لئے کیسے ممکن ہے کہ خدا دنیا کو یہ توفیق دے کہ ان کی زمینیں چھین لے۔پس مضمون کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اس میں آپ کی زندگی کا راز ہے اور زندگی کا سر چشمہ ہے اس بات میں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اس کی عبادت کے حق ادا کرنے والے اس کے منظور نظر بندے بنیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی۔مسافر میرے ساتھ دورکعتیں پڑھیں گے اور مقامی لوگ بغیر سلام پھیرے جمعہ کے بعد عصر کی چار رکعتیں پڑھیں گے۔دوسری ایک بات یہ ہے کہ نماز عصر کے فوری بعد کچھ بیعتیں ہوں گے۔کل شام کے ایک مخلص دوست جن سے گزشتہ آمد کے وقت