خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 471
خطبات طاہر جلد ۸ 471 خطبہ جمعہ ۷/ جولائی ۱۹۸۹ء توجہ کا مرکز بنیں۔وہ آئیں اور ان کے پوچھنے کے نتیجے میں ہمیں ان کو اسلام پہنچانے کی توفیق ملے۔خوبصورت مرکز قائم کئے جاسکیں تو اچھی بات ہے۔تو بہر حال پچیس لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔میں یہ سمجھتا ہوں کے اگر جماعت امریکہ یہ سال خصوصیت سے واشنگٹن کی مسجد کا سال منائے تو جتنی رقم بھی اکٹھی ہو ایک سال کے اندر وہ ابتدائی ضرورت کے لئے انشاء اللہ پوری ہو جائے گی لیکن ساتھ ہی میں تمام دنیا کی جماعتوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ واشنگٹن کی مسجد میں وہ بھی حصہ ڈالیں کیونکہ میں نے جیسا کہ پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا شاید اطلاع مل گئی ہے۔میں عنقریب اگلی صدی کے لئے ایک خاص مقصد کے لئے جماعت سے ایک اپیل کرنے والا ہوں اگر امریکہ کی جماعت نے اپنے سارے وسائل ، اپنی ساری جو تو فیق ہے وہ مسجد واشنگٹن پہ ہی خرچ کر دی تو پھر وہ بعد میں کہیں گے کہ اب ہم کیا کریں ہمارا تو دل چاہتا ہے اس خاص تحریک میں بھی حصہ لیں۔اس لئے اب بہتر یہ ہے کہ امریکہ کی مدد کی خاطر تمام دنیا کی جماعتوں کو بھی اس مبارک مسجد کی تعمیر میں شامل کر لیا جائے۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ اس اپیل کے نتیجے میں ہم سال سے سولہ ماہ کے اندر جیسا کہ تخمینہ پیش کیا گیا ہے یہ مسجد بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ایک اور میرے سامنے تجویز رکھی گئی ہے کہ آج کل مارکیٹ میں چونکہ ڈیپریشن (Depression) ہے اور تعمیری کاموں میں کچھ سستی آگئی ہے اس لئے بعض کمپنیاں غالباً ہم سے یہ سودا کرنے پر تیار ہوں گی کہ وہ اپنے خرچ پر فوری بنادیں اور پھر معقول قسطوں میں ہم ان کو چند سالوں میں باقی رقم ادا کر دیں۔اگر یہ ہو جائے تو پھر اور بھی سہولت انشاء اللہ پیدا ہو جائے گی لیکن جہاں تک جماعت امریکہ کا تعلق ہے اس مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو میں نے وضاحت سے بیان کر دیا ہے کوشش یہ کرنی چاہئے کہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ رقم امریکہ ہی سے پوری ہو سکے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور خدا تعالیٰ ہمیں کثرت کے ساتھ مساجد بنانے کی توفیق بخشے۔مساجد کے ساتھ ہماری زندگی ہے یہ میں آپ کو بتا تا ہوں۔بچپن سے میرے دل میں خدا نے یہ جذبہ ڈال رکھا ہے۔بے حد محبت مسجد کی عطا کی ہے۔میں خدام الاحمدیہ میں تھا سائق تھا، زعیم