خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 464 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 464

خطبات طاہر جلد ۸ 464 خطبہ جمعہ ے جولائی ۱۹۸۹ء مذہب پر گفتگو کر رہا تھا نماز کا وقت ہوا تو وہ اٹھ کر جانے لگا یعنی ان کی نماز کا وقت ہوا تو آپ نے فرمایا کہ کہاں جا رہے ہو بیٹھو۔انہوں نے کہا نماز کا وقت ہو چکا ہے اس لئے ہم باہر کسی گرجے میں یا کسی جگہ جا کر اپنی عبادت کریں گے۔آپ نے فرمایا یہ بھی تو عبادت کا گھر ہے اللہ کی عبادت کی خاطر بنایا گیا ہے یہیں نماز پڑھ لو۔تو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ کے اسوہ سے تو پتا چلتا ہے کہ مساجد میں صرف فرقوں کا تو سوال ہی نہیں تھا اس وقت مذاہب کی تفریق حائل نہیں ہونی چاہئے۔اگر خالصہ اللہ کی عبادت کوئی کرنا چاہے تو ہر جگہ کر سکتا ہے ایسے گھر میں جو خدا کی خاطر بنایا گیا ہو۔پس اس مسجد کی افتتاح کی تقریب یعنی ان معنوں میں جن معنوں میں میں نے بیان کیا ہے وہ تو بعد میں ہوگی اور جہاں تک مجھے توفیق ملی میں انشاء اللہ مہمانوں کو مسجد کے مقاصد سے متعارف کرواؤں گا لیکن آج میں آپ کے سامنے اس خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت نے اس دور میں جو ہمارے لئے بڑا ہی دکھوں کا دور تھا کثرت کے ساتھ مساجد بنا کر بار بار مومنوں کی خوشیوں کے سامان کئے ہیں اور ہر مسجد جو دنیا میں کہیں بنی ہے وہ ساری جماعت کی خوشیوں میں اضافے کا موجب بنی ہے خصوصاً اس دور میں ،اس پس منظر کے نتیجے میں۔پس وہ ساری مساجد جو افریقہ میں بنی ہیں ، نا معلوم ہیں یا انڈونیشیا میں بن رہی ہیں اور نا معلوم ہیں ، جو بنگلہ دیش میں بن رہی ہیں اور نا معلوم ہیں، ہندوستان میں بن رہی ہیں اور نا معلوم ہیں آج ہم ان سب مساجد کو اپنی دعاؤں میں شامل کر لیں گے اور نماز میں جو دعا کی جائے گی اس میں اس مسجد کے اوپر خدا کے حضور صرف سجدہ تشکر ادا نہ کیا جائے بلکہ اس سارے عرصے میں خدا نے جو عظیم الشان توفیق ہمیں عطا فرمائی ہے للہ مساجد بنانے کی اس سب مضمون کو پیش نظر رکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔اس ضمن میں ایک اور مسجد کا ذکر میں ضروری سمجھتا ہوں یعنی گوئٹے مالا کی مسجد جس کا اسی رنگ میں افتتاح ہم نے چند دن پہلے کیا ہے، تین یا چار دن پہلے۔گوئٹے مالا ایک ایسا ملک ہے جو خالصہ نہیں تو اکثریت شکل میں کیتھولک ہے اور اتنی بھاری تعداد کیتھولک کی ہے کہ دوسرے جو عیسائی فرقے ہیں وہ گنتی کے چند ہیں اور ان کو کوئی اپنے ملک میں عظمت حاصل نہیں۔کیتھولک ہونے کے