خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 445
خطبات طاہر جلد ۸ 445 خطبه جمعه ۳۰ / جون ۱۹۸۹ء سان فرانسسکو امریکہ میں احمد یہ مشن کا بابرکت افتتاح ( خطبه جمعه فرموده ۳۰ / جون ۱۹۸۹ء بمقام پٹرگ سان فرانسسکو) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جماعت احمد یہ سان فرانسسکو کے لئے یہ دن ایک خاص مبارک اور تاریخی دن ہے کیونکہ ایک لمبے عرصے کے بعد جماعت احمدیہ کو جس مشن کی ضرورت تھی وہ مشن انہیں مہیا ہوا اور آج خدا کے فضل سے اس کا رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے۔جماعت احمد یہ سان فرانس سکواگرچہ بہت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور عملاً ایک جماعت نہیں بلکہ تین جماعتوں میں منقسم ہے بلکہ غالباً ایک چوتھی چھوٹی سی جماعت بھی اس کے پاس منسلک ہو چکی ہے اس لحاظ سے ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ایسی جگہ کی تلاش تھا جو مختلف جماعتوں کے لئے کم و بیش برابر فاصلے پر ہو اور دوسرے ضرورت یہ تھی کہ رقبہ اتنا بڑا ہو کہ آئندہ کی ضروریات کو پوری کر سکے اور جلد ہی یہ احساس نہ پیدا ہونا شروع ہو جائے کہ ہم نے چھوٹی اور تنگ جگہ لے لی اور بعد میں آنے والے ہم پر شکوے کریں۔اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہمیشہ جماعت کے ساتھ چلا آ رہا ہے کہ کھلے اور وسیع حو صلے کے ساتھ جو جگہ بنائی جاتی ہے خدا تعالیٰ جلد جماعت کو وسیع کر کے اس جگہ کو بھر دیتا ہے۔اس پہلو سے بھی میرا رجحان ہمیشہ اسی طرف رہا ہے کہ جب بھی کوئی مسجد بنائی جائے، کوئی مشن بنایا جائے تو جماعت کی وقتی تعداد سے بہت زیادہ کشادہ جگہ لی جائے اور تجربہ یہی ہے کہ دیکھتے دیکھتے وہ جگہ خدا کے فضل سے بھر جاتی ہے۔اس میں جو طاقت کارفرما ہے، جو اس کے پیچھے راز ہے وہ اخلاص اور تقویٰ ہے۔اگر خدا کی خاطر کوئی جگہ لی جائے اور محض اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے دعاؤں کے ساتھ اور اخلاص کے ساتھ اس کے نام کی