خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 444
خطبات طاہر جلد ۸ 444 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء مشکل راہوں پر قدم مارے جارہے ہیں۔پس آسان ترین راہ اللہ کی محبت کی راہ ہے جو مشکل را ہوں کو بھی آسان بنا دیا کرتی ہے اور اسی میں آپ کی بقاء کا راز ہے۔اسی نصیحت کے ساتھ میں خطبے کو ختم کرتا ہوں کہ آپ میں سے ہر وہ شخص جو اس بات کو سن رہا ہے خواہ وہ مقامی ہے یا بیرونی وہ اپنے دل کو اس نقطہ نگاہ سے ٹولے اور خدا کی محبت کے لئے آج ہی سے کوشش شروع کر دے اور اس کے لئے کسی تصنع کی ضرورت کیا ؟ تصنع حرام ہے اس چیز میں۔یہ وہ کوشش ہے جو بے تکلفی سے پیدا ہوگی ، جو سیدھی سادھی بات کرنے سے کہ اے اللہ! مجھے تجھ سے پیار ہو گیایا میں کرنا چاہتا ہوں میری مددفرما اور میں تیری خاطر رہنا چاہتا ہوں اور میں تیری خاطر اپنی اولاد کی تربیت کرنا چاہتا ہوں تو میری مددفرما۔اتنی سی بات کرنے میں بھلا کون سی تکلیف ہے؟ بلکہ لذت ہے۔یہ بات کرتے کرتے آپ تجربہ کریں گے کہ آپ کے دل میں ایک عظمت پیدا ہو چکی ہوگی۔یہ دعا کرنے کے ساتھ ہی اس کی قبولیت کا نشان اپنے اندر جذباتی تحریک کی صورت میں دیکھیں گے۔پس اس راہ پر آپ قائم ہو جائیں اللہ آپ کے ساتھ ہو ہمیشہ آپ میں خدا والے لوگ پیدا ہوں اور کثرت سے پیدا ہوں اور اگر امریکہ کی وہ جماعت جو آج موجود ہے یہ خدا والی بن جائے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سارے امریکہ کی تقدیر بدل کے رکھ سکتی ہے۔وہ کام جو آپ کو دور کا کام دکھائی دیتا ہے یا ناممکن دکھائی دیتا ہے وہ ضرور ہو کے رہے گا کیونکہ خدا جن کے ساتھ ہو جائے ان پر کوئی دنیا کی قوم غالب نہیں آیا کرتی اور خدا جن کے ساتھ ہو جائے وہ لازم دنیا کی ہر قوم پر غالب آجایا کرتے ہیں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔After Juma I will say the Asar Prayer as well as you already know۔Those who are on journey they will say two Rakats of Asar like I will do and say Asalam-o-Alekum with me۔Those who are the local people without saying Asalam-o-Alekum they will standup and complete the four Rakats of Asar۔