خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 427
خطبات طاہر جلد ۸ 427 خطبه جمعه ۲۳ / جون ۱۹۸۹ء کے پاس موجود نہیں تھے بلکہ بعض اوقات عملاً کوئی بھی ایسی چیز نہیں تھی جو جان بچانے کے لئے ضروری ہو۔ایسے حالات میں بھی جبکہ مریض کو میز پر لٹا کر آپریشن کرنا اُس کی جان لینے کے مترادف سمجھا جانا چاہئے ، نہ بجلی ہے، نہ روشنی نہ Sterilize کرنے یعنی جراثیم سے پاک کرنے کے لئے ضروری آلات مہیا ہیں، ضروری سامان مہیا ہیں اور بتی جلائی اور وہاں ڈاکٹر نے اس کا پیٹ چاک کرنا شروع کر دیا اور Anti Biotics بھی پوری موجود نہیں تھی لیکن ایسے علاقے ہیں جہاں ہزار ہا آپریشن ہوئے لیکن کوئی جان ضائع نہیں گئی اور اتنی شہرت ہوئی ایسے ڈاکٹروں کی کہ ان کی شہرت کے نتیجے میں بڑے بڑے امریکن ہسپتال اور یورپین ہسپتالوں کو چھوڑ کر لوگ دور دور سے ان ہسپتالوں میں آنے لگے۔تو یہ اقرار بھی اب عام ہونے لگا ہے۔پہلے دبی زبان میں ہوا کرتا تھا اب کھلی زبانوں میں کھلی محافل میں بھی یہ اقرار ہونے لگا ہے کہ ان لوگوں کی دعاؤں میں بھی برکت ہے، ان کی توجہ میں بھی برکت ہے، ان کی روحانیت جسمانی شفاء کا موجب بھی بن جاتی ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ نگاہیں جو ظاہری فوائد پر پڑ کر وہیں ٹھہر جایا کرتی تھیں اب وہ ان سے پرے سرایت کر کے روحانی فوائد کو بھی دیکھنے کے قابل بن چکی ہیں۔لیکن مضمون وہی ہے جب تک آپ بنی نوع انسان کے لئے مفید نہیں بنیں گے آپ کے بقاء کی کوئی صورت نہیں ہے۔ممکن ہے کہ وقتی طور پر ایک علاقے میں احمدیت پھیل جائے لیکن جو دنیا کا قانون ہے وہ ضرور اپنا اثر دکھائے گا۔ان کی بقاء کی یہی صورت ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے۔اگر وہ اس پر قائم نہ رہے تو نیچے وہ نہیں تو ان کی نسلیں ان سے ہٹ کر واپس اسی ماحول میں جذب ہو جائیں گی جس ماحول سے آپ لوگ یعنی پہلی نسلیں آئے تھے۔یہ وہ خطرہ ہے جو پہلے بھی در پیش تھا اور بارہا اس خطرے نے مقابلہ اس زمانے سے آئندہ نسلوں کو بہت شدید نقصان پہنچایا۔یہ وہ خطرہ ہے جواب بھی درپیش ہے اور اس کے لئے جماعت کو باشعور طور پر ضرور کچھ کوشش کرنی ہو گی۔یہ درست ہے کہ اس علاقے میں جہاں تک فوائد کا تعلق ہے یہ لوگ جن میں باہر سے آنے والے پاکستانی آباد ہیں یا افریقن امریکن جن میں سے زیادہ تر خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں وہ آباد ہیں اُن کے مالی وسائل خواہ وہ پاکستانی ہوں جو امریکہ میں آباد ہوئے یا جو افریقن ہوں جو امریکن افریقن کہلاتے ہیں دونوں کے مالی وسائل کے مقابل پر سوسائٹی بہت ہی زیادہ امیر ہے