خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 419
خطبات طاہر جلد ۸ 419 خطبہ جمعہ ۶ ارجون ۱۹۸۹ء اور ان قوموں میں جذب ہو جائیں اور اگر نہیں تو پھر آپ یہاں کیسے زندہ رہیں گے؟ میں نے مختصراً اس کو یہی جواب دیا کہ ہمارا زندہ رہنے کا فارمولا یہ ہے کہ ہم نے ہر گز اصولوں پر سودا نہیں کرنا۔تمہاری خوبیاں اپنانے کی کوشش کرنی ہے اور اپنی خوبیاں تمہیں دینی ہیں تا کہ ہم دونوں کے لئے آپس میں ملنے کا ایک مقام پیدا ہو جائے ، جہاں ایک دوسرے کے ساتھ ، مفاہمت کے ساتھ ہم اکٹھے ہو سکیں۔پس ضروری نہیں ہوا کرتا کہ اصولوں کے سودے کے ذریعے ایک قوم دوسرے میں جذب ہو بلکہ اعلیٰ اصولوں کی حفاظت کرتے ہوئے بھی ایک ایسا فارمولا طے کیا جاسکتا ہے، ایسا افہام و تفہیم کا ایک باہمی معاملہ طے کیا جا سکتا ہے کہ جس کے ذریعے ہم دونوں اکٹھے بھی ہوں اور بعض پہلوؤں سے جدا جدا بھی ہوں۔پس اس کا سوال اتفاقی تھا، اس سے پہلے میرے ذہن میں یہی مضمون تھا جو میں نے آپ کے سامنے بیان کیا ہے۔میں آپ کو اب سمجھانا چاہتا ہوں کہ بہت ہی بنیادی اور اہم بات ہے، آپ نئی صدی میں داخل ہوئے ہیں بہت سے ایسے نئے گھرانے یہاں آ کے آباد ہوئے ہیں جن کا پس منظر مشرقی ہے اور مشرقی پس منظر لازماً اسلامی نہیں ہے یہ بھی یاد رکھیئے۔جو خطرات ہیں وہ یہ ہیں کہ آپ مشرقی پس منظر کی برائیوں کو لے کر یہاں آئیں اور یہ اس کو اسلامی پس منظر سمجھتے رہیں اور اسلام کے خلاف رد عمل دکھا ئیں اس لئے بہت ہی نازک معاملہ ہے اور پھر یہ بھی خطرہ ہے کہ اس مشرقی پس منظر کی بعض روایات ادنیٰ ہوں اور زندہ رہنے کی صلاحیت نہ رکھتی ہوں اور خود آپ اس بارے میں ابہام کا شکار ہو چکے ہوں۔آپ کو یہ نہ پتا ہو کہ یہ اسلام نہیں ہے بلکہ بعض مشرقی قدریں ہیں اور ان کی مقابلہ اعلیٰ قدروں سے آپ شکست کھا کر ایک احساس کمتری میں مبتلا ہو جائیں، یہ بھی ایک بڑا حقیقی خطرہ ہے۔اس لئے بہت ہی اہم بات یہ ہے کہ اسلام کو الگ رکھیں ، مشرقی روایات اور مشرقی قدروں کو الگ رکھیں۔اسلام کے اخلاق سے مزین ہوں کیونکہ ان میں عالمی ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔اپنے میل جول ، اپنے طریق کار میں لطافت پیدا کریں۔ایسی لطافت جو دوسروں پر لازماً اثر انداز ہو جائے۔اس سے Penetration کی طاقت ہے اور Penetration کے ذریعے آپ اُن کو اپنی طرف مائل کر سکتے ہیں اور جب آپ مائل کرتے ہیں تو پھر ان کی اصلاح کی کوشش شروع کر دیں، ان کو اسلام کی اعلیٰ قدریں سکھانی شروع کر دیں اور کوشش کریں کہ ان کی بدیوں سے متاثر نہ ہوں لیکن بدیوں سے اگر آپ نے متاثر نہیں