خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 409 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 409

خطبات طاہر جلد ۸ 409 خطبہ جمعہ ۶ ارجون ۱۹۸۹ء فیصلہ کن امر یہ ہوگا کہ ہم اپنی اخلاقی اور روحانی قدروں کو ان سمندروں میں سرایت کرنے والے بن رہے ہیں جن کے ساتھ ہمارے رابطے پیدا ہو رہے ہیں یا ان کی قدروں کو اپنانے والے بن رہے ہیں۔اس صورت میں پھر قرآن کریم کی اس انتہائی منصفانہ وضاحت کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ یہ کہہ دینا با وجود اس کے کہ آپ بچے اسلام کے علمبردار ہیں یہ کہہ دینا کہ آپ صرف خوبیاں رکھتے ہیں اور بدیاں نہیں رکھتے اور غیر کلیۂ بدیوں کے علمبردار اور خوبیوں سے محروم ہیں یہ درست نہیں اور یہ سچائی کے خلاف بات ہے۔ان قوموں نے جن میں آپ بسے ہوئے ہیں ان میں بہت سی ایسی خوبیاں ہیں جو موتیوں کی طرح چمک رہی ہیں۔ان قوموں میں جن میں آپ زندگی گزار رہے ہیں بہت سی ایسی خوبیاں ہیں جو انسانی زندگی کی بقاء کے لئے مسیحوں کی حیثیت رکھتے ہیں اور قرآن کریم نے جب سمندروں کی مثال پیش کی تو دراصل ایک بہت ہی گہری بات کی ہے کیونکہ تمام کائنات کی بقاء ، تمام انسانی اور حیوانی زندگی کی بقاء سمندروں پر منحصر ہے۔ہر توانائی کا اصل سرچشمہ سمندر ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے نہایت گہری اور مرکزی اور بنیادی مثال آپ کے سامنے رکھی۔تو انسانی بقاء کے لئے اس کی روحانی، اخلاقی قدروں کی بقاء کے لئے اور اس کی دنیاوی بقاء کے لئے یہ سمندر جن کو آپ کھارے پانی کے سمندر سمجھ رہے ہیں یہ بھی کچھ نہ کچھ پیش کرنے کی توفیق پاتے ہیں۔ان کے اندر بنیادی خوبیاں ایسی موجود ہیں جو Contribute کر رہی ہیں، جو عملاً حصہ لے رہی ہیں نہ صرف انسان کی ظاہری بقاء میں بلکہ اس کی روحانی اور اخلاقی بقاء میں بھی۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ Fanatics کی طرح نہیں ان مذہبی جنونیوں کی طرح نہیں جو سچائی کو اپناتے اور باقیوں کو اس سے کلیہ محروم کرنے کے دعوے کیا کرتے ہیں بلکہ سچائی کے پرستار ہوتے ہوئے کیونکہ خدا کا نام سچائی ہے۔اس کی عبادت کرتے ہوئے اس کے ساتھ اس طرح وابستہ ہو جائیں کہ حقیقتوں کو تسلیم کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں۔بُرے کو بُرا د یکھنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں۔اچھے کو اچھا دیکھنے اور تسلیم کرنے کی صلاحیت اپنے اندر پیدا کریں۔اس پہلو سے آپ کے اندر وہ سائنسی نظام جاری ہونا چاہئے جو Valves کا نظام ہے۔والوز سسٹم جس طرح سائنس کی ہر سطح پر مختلف صورتوں میں قدرتی طور پر بھی اور انسان کی بنائی مشینوں میں بھی کارفرما ہے اس سے آپ کو سبق سیکھنا چاہئے۔بعض وائرل ہیں جو بعض قسم کی برقی تموجات کو یار یڈیشن کو روک