خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 401 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 401

خطبات طاہر جلد ۸ 401 خطبہ جمعہ ۹ / جون ۱۹۸۹ء اس کو جھوٹا کرتے ہوئے پوری کی اس کو سچا کرتے ہوئے نہیں کہ قتل کا ارادہ تو ہوا قتل کی کوشش بھی کی گئی لیکن میں نے نہیں کروائی خدا نے وہیں بعض لوگوں سے کوشش کروائی۔جنگ لندن ۲۲ / دسمبر کو یہ خبر شائع ہوئی ایک اسمبلی کی روئداد کے متعلق ایک صاحب نے یہ اعلان کیا۔پنجاب اسمبلی کے اندر ہونے والا واقعہ یہ بھی۔وہاں ایک ممبر نے کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا کہ مولا نا منظور احمد چنیوٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہیں بے گناہ طور پر پکڑا گیا تھا اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا۔اس پر اپوزیشن (Opposition) کے رکن محمود الحسن ڈار نے کہا کہ میں ان کا ہمسایہ ہوں یہ اخلاقی جرم میں اندر گئے تھے۔یہ اسمبلی کی گواہی ، مہر لگ گئی اس کے اوپر۔ہنگامی اجلاس چنیوٹ بارایسوسی ایشن روز نامه حیدر راولپنڈی ۱۳ جنوری ۱۹۸۹ء۔منظوری چنیوٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور انہوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا ہے۔مقامی انتظامیہ اور پولیس منظور چنیوٹی کی نازیبا الفاظ پر مبنی تقاریر سے خوفزدہ ہو کر جان بوجھ کر بے گناہ لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہی ہے۔متفقہ قرارداد بار ایسوسی ایشن چنیوٹ۔یعنی جس جگہ کے یہ ہیں اور جس فخر کے ساتھ جس کے نمائندہ بنتے ہیں وہاں کی بار ایسوسی ایشن کی متفقہ قرار داد ہے۔منظور چنیوٹی اور اس کے بیٹے کے خلاف ۱۸۲۔ت پ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور منظور چنیوٹی کو تحفظ امن عامہ کے تحت فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔اب سنیئے روز نامہ حیدر راولپنڈی کی خبر ( تاریخ دیکھنے والی ہے ایک منٹ۔میں نے ان کو تاکید کی تھی کہ وہ تمام خبریں جو ایسی ہیں وہ مباہلے کے بعد کی ہونی چاہئیں پہلے کی نہیں اس لئے میں احتیاطاً چیک کر رہا ہوں یہ بڑا ذمہ داری کا کام ہے کہیں خدانخواستہ کوئی تاریخ کی غلطی نہ ہو جائے۔یہ جو ہے خبر کا ٹکڑا یہ اس سے پہلے کا معلوم ہوتا ہے اس کو چیک کریں دوبارہ۔) جہاں تک عمومی طور پر ان علماء کا تعلق ہے جو بڑے کروفر کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے تھے اور ایسے ایسے مقامات سے حصہ لے رہے تھے جہاں تاریخی طور پر وہ پہلے منتخب ہوتے چلے آئے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ مقامات ان کی جاگیریں ہیں مثلاً کراچی، حیدر آباد اور بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں کے مسلسل پاکستان کے بنے کے بعد مولویوں کا اثر بڑھتا رہا اور بعض ایسی سیٹیں تھیں جن پر وہ ہمیشہ سے قابض ہوئے چلے آرہے تھے۔انتخابات کے بعد روز نامہ حیدر راولپنڈی ۲۷ نومبر ۱۹۸۸ء کو یہ خبر شائع ہوئی۔پاکستان کے عام انتخابات میں مولویوں کی اکثریت