خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 402
خطبات طاہر جلد ۸ 402 خطبہ جمعہ ۹ / جون ۱۹۸۹ء کی ناکامی۔انجمن سادات جعفریہ اسلام آباد کے سیکرٹری نشر واشاعت ملک اختر جعفری اور جنرل سیکرٹری سید تقی حسین کاظمی نے عام انتخابات میں مذہبی سیاستدانوں کی شکستِ فاش کو ضیاء ازم کے خاتمے کی طرف ایک بڑی پیش قدمی قرار دیا ہے۔( کچھ اقتباسات میں نے چنے تھے وہ بھول گئے ہیں پیش کرنا۔پھر بعد میں سہی کبھی۔وہ رائیٹر وغیرہ کی خبریں تھیں جس میں تبصرہ کیا گیا تھا کہ ان انتخابات میں کیا ہوا ہے اور ضیاء ازم کے متعلق کہا گیا تھا کہ تین مہینے کے اندر اندر ضیاء کا نام ونشان مٹ گیا ہے وہ مجھے دکھائی نہیں دے رہی کہیں۔) تو میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مباہلے کا جو پہلا راؤنڈ ہے یعنی وہ سال جو آج ختم ہو رہا ہے اور وہ چیلنج جو ہم نے دیا تھا وہ عظیم الشان کامیابی کے ساتھ روز روشن کی طرح ظاہر ہو کر تمام دنیا پر احمدیت کی سچائی کو روشن کر رہا ہے۔اس سچائی کے نور کو بڑھانے میں آپ نے بھی کچھ کام کرنا ہے اور وہ ہے آپ کی نیکی، آپ کا تقویٰ ، آپ کی دعائیں۔یہ وہ سورج نہیں ہے جو نکلنے کے بعد پھر ایک وقت کے بعد مدھم پڑا کرتے ہیں۔جو سچائی کے نشان کے طور پر خدا کی طرف سے سورج اُبھرا کرتے ہیں وقت کے ساتھ ان کی روشنی بڑھتی رہتی ہے اور ان کا نور پھیلتا چلا جاتا ہے۔وہ نشانات جو حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کے زمانے میں کور باطن دشمن نزدیک سے نہیں دیکھ سکتے تھے اور جن کی شہرت زیادہ سے زیادہ مکہ کے اردگرد تک پہنچی تھی آج دنیا کے کناروں تک وہ شہرت پاچکے ہیں اور دنیا کی عظیم قوموں تک بھی وہ نشان اپنی روشنی پہنچارہے ہیں اور دن بدن اپنی چمک میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اس لئے مباہلے کا یہ جو نشان ہے یہ بھی آج اور کل تک کا نشان نہیں نہ پرسوں تک کا نشان ہے یہ ہمیشہ ہمیش کا ایک نشان ہے جس کی روشنی بڑھ سکتی ہے اور اس کا احمدیت کے کردار سے گہرا تعلق ہے۔پس اپنے کردار کو جتنا روشن کریں گے، اپنے سینے کو جتنا منور کریں گے اتنا ہی احمدیت کی صداقت کا سورج روشن تر ہوتا چلا جائے گا۔پس میری آپ سے یہی اپیل ہے کہ خدا کا شکر بھی کثرت سے کریں اس نے بے انتہاء ہم پر فضل نازل فرمائے ، بے انتہاء برکتیں دیں، جماعت کو اتنی ترقی دی اور جماعت کی تاریخ میں ایسے ایسے دن آئے جن کی کوئی مثال اس سے پہلے نظر نہیں آتی۔مثلاً اسی سال چند دن پہلے ایک ملک سے یہ اطلاع ملی جہاں صرف پانچ سو احمدی تھے کہ آج خدا تعالیٰ نے یہ ہمیں دن دکھایا ہے کہ تیرہ ہزار آٹھ سو کچھ احباب بیعت کر کے