خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 388 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 388

خطبات طاہر جلد ۸ 388 خطبہ جمعہ ۹ / جون ۱۹۸۹ء تھا اور اس کے نتیجے میں محض تمام دنیا میں حیرت انگیز تائید کے کرشمے ہی نہیں دکھائے بلکہ اس کے نتیجے میں احمدیوں کو خاص طور پر اپنی حالت سدھارنے کی طرف متوجہ فرما دیا۔کیونکہ یہ احساس صدی کے اختتام کے ساتھ ساتھ احمد یوں میں بڑھتا چلا گیا کہ ہم نے اگلی صدی میں اپنی پہلی برائیوں کے ساتھ داخل نہیں ہونا اور احمدی بڑوں نے بھی اور بچوں نے بھی نہ صرف کوششیں کیں بلکہ مجھے مسلسل دعا کے بھی خط لکھتے رہے کہ ہم نے فیصلے کئے ہیں جو بعض برائیاں ہیں ان کو لے کر ہم نے اگلی صدی میں سانس نہیں لینا۔بعض ایسی برائیاں ہیں جو ہم پر قابض ہو چکی ہیں، ہماری زندگی کا ساتھ تھیں ان کو جدا کرنا آسان کام نہیں اس لئے ہم بھی دعا کرتے ہیں، کوشش کرتے ہیں ، آپ بھی دعائیں کریں۔مجھے بار بار اس سے یہ محسوس ہوتا رہا کہ یہ عجیب اللہ کی شان ہے کہ اس نے مباہلے کی دعا ایسے سال میں کروائی جب کہ تمام حالات کا رُخ احمدیوں کی اصلاح کی جانب تھا اور وہ اس مباہلے کی کامیابی میں ممد ثابت ہوئے۔چنانچہ اس سے پہلے سالوں کی آپ ڈاک کا مطالعہ کریں جو ربوہ جایا کرتے تھے باہر سے وہ ربوہ کے غم کا اظہار تو کیا کرتے تھے ، ان کی تکلیف کا بھی مگر یہ نہیں لکھا کرتے تھے کہ ہم نے ربوہ کی مساجد میں غیر معمولی رونق دیکھی لیکن اب جو بھی جاتا ہے واپس آ کر بتائے یا وہاں سے خط لکھے وہ یہ لکھتا ہے کہ سب سے زیادہ اثر طبیعت پر اس بات کا پڑتا ہے کہ ربوہ کی مساجد اتنا آباد ہیں ، ایسی پر رونق ہیں کہ ہم نے پہلے کبھی زندگی میں یہ نظارے نہیں دیکھے تھے۔پس خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کے اندر غیر معمولی اصلاح کی توجہ پیدا ہوئی اور غیر معمولی اصلاح کی توفیق ملی۔ابھی کچھ دن ہوئے انگلستان کی جماعت کے ہی ایک دوست مجھے ملنے آئے تو ان کو میں نے دیکھا کچھ پہلے سے موٹے ہوئے ہوئے تھے۔میں نے کہا کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا مجھے ساری زندگی سگریٹ پینے کی عادت تھی میں نے فیصلہ کیا کہ نئی صدی میں سگریٹوں کے ساتھ داخل نہیں ہونا۔یہ تو میں چھوڑ بیٹھا ہوں اس لئے اس کے رد عمل کے طور پر مجھے کچھ موٹاپے کی طرف رجحان پیدا ہوا ہے لیکن اب میں آہستہ آہستہ اس کے اوپر قابو پا رہا ہوں۔تو ہر شخص نے کچھ نہ کچھ سوچا ہوا تھا اور ہر شخص کو اپنی سوچ اور ہمت اور توفیق کے مطابق اللہ تعالیٰ اصلاح کی طاقت عطا فرما تارہا۔پس آج ہم بالعموم تمام دنیا کی جماعتوں کی نمائندگی میں یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ مباہلے کے اس سال میں جماعت احمدیہ کے اکثر افراد کو اس توجہ اور غیر معمولی انہماک کے ساتھ اپنی برائیاں