خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 368 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 368

خطبات طاہر جلد ۸ 368 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء بزرگوں کی تصویروں کے ساتھ یہ تاکید ضروری ہے ، خصوصاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصاویر کے ساتھ کہ اپنے نفوس کا جائزہ لیا کریں کہ ان سے کسی طرح کوئی دور بعید کا شرک کا تصور تو نہیں پیدا ہورہا۔جب میں شرک کا تصور کہتا ہوں تو آپ میں سے غالباً تمام یہ سوچیں گے کہ نعوذ بالله من ذالك ہم تو موحد جماعت ہیں، تو حید کی خاطر قائم کئے گئے ، تمام دنیا کو امت واحدہ بنانا ہے، خدائے واحد کے قدموں میں اکٹھا کرنا ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہم جو مواحد جماعت ہیں اور دنیا کو تو حید سکھانے کے لئے نکلے ہیں۔ہم مشرکانہ خیالات میں مبتلا ہو جائیں لیکن میں آپ کو بتا تا ہوں کہ قرآن کریم نے مطلع فرمایا ہے، متنبہ کیا ہے کہ شیطان ایسی ایسی جگہوں سے حملے کرتا ہے جن کے متعلق آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔وہ چھپ کے اپنی کمین گاہوں سے آپ پر حملے کرتا ہے اور بسا اوقات شرک کا آغا ز محسوس بھی نہیں ہوتا۔ایک دفعہ مجھے خود ذاتی طور پر اس قسم کے ایک حملے کا تجربہ ہوا۔ربوہ کی بات ہے بہت پرانی کوئی چھپیں تھیں سال کی بات ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر، اول تو میں اسی وجہ سے لگاتا نہیں تھا پہلے اپنے گھر میں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے عموماً اس کو پسند نہیں فرمایا، پھر چونکہ دیکھا کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت اس کی عادی ہو چکی ہے اور ایک عام تصویر کے طور پر دیکھتی ہے اس کے ساتھ کسی قسم کی غیر معمولی عظمت کا خیال منسلک نہیں کرتی اور پھر اُنے والوں کے لئے اور اس خیال سے کہ بچے دیکھیں اور ان کو پتا تو ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کون تھے اور ان کی پاکیزہ صورت سے ان کے دل پر نیک اثر پڑے۔میں نے بھی تصویر لگائی لیکن ایک دفعہ جب میں اس کمرے میں کپڑے بدل رہا تھا اچانک مجھے شرم سی محسوس ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر کے سامنے اور وہ پہلی خطرناک الارم کی گھنٹی تھی جو میرے اندر بجی۔مجھے خیال آیا کہ یہ کیسی مشر کا نہ بات ہے۔تصویر سے اس خیال سے میں شر ما رہا ہوں کہ میں تصویر کو دیکھ رہا ہوں حالانکہ تصویر کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔تصویر کو دیکھ کر یہ خیال کر لینا کہ ہم اس تصویر کے سامنے بری باتیں نہ کریں۔پھر یہ ساری باتیں پھر میرے ذہن میں اُبھرنی شروع ہوئیں۔تصویر کو دیکھ کر یہ خیال پیدا ہو کہ بعض حالتوں میں تصویر الٹی کر دی جائے ، بعض میں سیدھی کر جائے ، کوئی بیہودہ حرکت کرنی ہو تو تصویر کو الگ کر دیا جائے یہ سارے شرک اسی رستے سے داخل ہوتے ہیں اور