خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 369
خطبات طاہر جلد ۸ 369 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء رفتہ رفتہ دلوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ اصل تو تقویٰ نام ہی اس بات کا ہے کہ سوائے خدا کے حاضر ناظر ہونے کے تصور کے اور کوئی تصور نہ ہو۔چنانچہ سارے قرآن میں تمام احادیث میں تمام کلام مسیح موعود علیہ السلام میں آپ کو اللہ کے تقویٰ کے سوا کسی کے تقویٰ کا ذکر نہیں ملے گا۔خدا کا تقویٰ لیکن رسول کا تقویٰ نہیں، رسول کی محبت، رسول کا ادب ، رسول کی اطاعت لیکن کہیں بھی آپ کو رسول کے تقوے کا کوئی محاورہ نظر نہیں آئے گا۔پس وہ شخص جو ہمیشہ خدا کی نظر میں ہے اگر وہ کوئی بیہودہ حرکت کرتے ہوئے خدا سے نہیں شرما رہا اور ایک تصویر سے شرما رہا ہے تو یہ اگر بت پرستی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ اس لئے ظاہری طور پر آپ چاہے اپنے آپ کو شرک پر آمادہ نہ پائیں لیکن خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں سچ فرمایا ہے کہ شیطان ایسا ظالم ہے کہ وہ اس طرح چھپ کر اپنی کمین گاہوں سے حملہ کرتا ہے کہ آپ دفاع کے لئے تیار ہی نہیں ہوتے اور آپ کے دلوں پر حملہ ہو چکا ہوتا ہے۔پس اس تصویری نمائش نے میری توجہ اس طرف بھی مبذول کی کہ جماعت کو تو حید کی طرف دوبارہ متوجہ کروں۔یہ تمام تصویر میں محض تصویر یں ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں۔یادوں کو تازہ کرنے والی بعض باتیں ہیں ، اس سے زیادہ ان کی کوئی حقیقت نہیں۔وہ کام جو آپ خدا کی موجودگی میں تنہائی میں نہیں کر سکتے وہی ہے جو خدا کی خاطر رکنے والی بات ہے۔جو کام آپ خدا کے تصور کی وجہ سے تنہائی میں نہیں کرتے وہ نیکی ہے اور جو کرتے ہیں اس کے باوجود وہ آپ کی کمزوری اور گناہ ہے لیکن اگر آپ کسی تصویر کے سامنے یا کسی اور کے سامنے رُک جاتے ہیں تو وہاں سے پھر گناہ نہیں بلکہ شرک کا مضمون شروع ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ تو وہ ، قرآن کریم نے اس طرح بیان فرمایا ہے کہ خدا سے تو ڈرتے نہیں بنی نوع انسان سے ڈرتے ہو۔وہ بھی اتنا شرک نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں اس کو اگر باریکی سے اگر اس کا جائزہ لیا جائے تو اس کے بہت سے ایسے عوامل ہیں کہ جو معاملے کو مبہم کر دیتے ہیں اور قطعی طور پر آپ نہیں کہہ سکتے کہ یہ شرک ہے۔خدا کے سامنے تو انسان کی مجبوری ہے بیچارے کی۔وہ تو دیکھ ہی رہا ہے ہر وقت ، اس سے تو چھپا جا سکتا ہی نہیں۔اس لئے جس سے چھپا جا سکتا ہے اس سے چھپ جاتے ہیں اس کا ایک یہ پہلو بھی ہے۔تو وہ مضمون جو ہے کہ لوگوں سے ڈرتے ہو اور خدا سے نہیں ڈرتے وہ ذرا اور مضمون ہے اس کا اس وقت تفصیل کا وقت نہیں ہے لیکن اگر تصویر کے