خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 365 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 365

خطبات طاہر جلد ۸ 365 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء ریکارڈنگ کے ذریعے معلوم کر سکے کہ کیا ہو رہا ہے ، کہاں کیا چیز ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔تو پورا تعارف جتنا کہ ہونا چاہئے وہ وہاں کروایا جارہا ہے اور اللہ کے فضل سے اس پہلو سے جو مہمان آتے ہیں بہت متاثر ہو کر جاتے ہیں۔تو تمام دنیا میں یہ انتظام ہونا ضروری ہے کہ بعض کارکنوں کو تربیت دی جائے وہ نمائش دکھانے کے لئے باری باری اپنے وقت پیش کریں اور جو وہاں ڈیوٹی پر ہو اس کو پتا ہو کہ کس طرح دکھانی ہے اور کیا بتانا ہے۔مثلاً شہداء کی تصاویر ہیں اور اسیران راہ مولیٰ کی تصاویر ہیں وہاں یہ تو لکھا ہوگا یہ شہید ہیں، یہ اسیر ہیں لیکن یہ نہیں بتایا جا سکتا تفصیل سے کہ جرم کیا تھے، کس طرح واقعہ ہوا؟ تو اگر پتا ہو تو بعض شہداء کی تصویروں کے سامنے اُنگلی اٹھا کر دکھایا جاسکتا ہے یہ اس کا پس منظر ہے، اس طرح شہادت ہوئی اور یہ جو بتایا جاتا ہے اس کا غیر معمولی اثر پڑتا ہے۔نظری طور پر دیکھ کر دل نرم پڑتے ہیں لیکن ساتھ کان جب یہ سن رہے ہوتے ہیں کہ اس کا پس منظر کیا ہے، کیوں ایسا ہوا؟ تو اس کا غیر معمولی اثر پڑتا ہے۔فرانس میں بعض مہمانوں کو خود مجھے نمائش دکھانے کی توفیق ملی اور اس دوران ہی بعض مہمانوں نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ ہمیں تو وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ جماعت احمد یہ چیز کیا ہے اور کتنی عظمت اختیار کر چکی ہے اور ان تصویروں کے پیچھے کیا کیا کہانیاں اور کیا کیا چیزیں ہیں؟ حالانکہ میرے پاس وقت زیادہ نہیں تھا لیکن نمونہ کچھ نہ کچھ مجھے یہ دکھانے کا موقع ملا کہ اس طرح نمائش دکھانی چاہئے۔چنانچہ اس کو دیکھ کر وہاں کے ہی ایک ذہین مخلص نو جوان کو خیال آیا اس نے مجلس سوال و جواب میں اٹھ کے یہی بات اُٹھائی کہ آج ہمیں پتا چلا ہے کہ نمائش پیش کرنا کافی نہیں نمائش کو دکھانے کا سلیقہ ہونا چاہئے اور پتا ہونا چاہئے کہ کس طرح دکھائی جاتی ہے۔اس لئے آپ تمام دنیا کی جماعتوں کو تاکید کریں کہ وہ بھی ایسا کیا کریں۔چنانچہ ان کی دراصل تحریک ہی تھی جس کی وجہ سے مجھے اب موقع مل رہا ہے کہ میں تمام جماعتوں کو سمجھاؤں کہ اسی چیز کا اثر جو آپ دکھا رہے ہیں چند گنا ہو سکتا ہے، دس گنا زیادہ ہو سکتا ہے اگر دکھانے کا سلیقہ ہو اور دکھانے کے سلیقے میں پہلے تحریریں مکمل کرنا ضروری ہے، خوبصورتی کے ساتھ ان کے عنوانات لگائے جائیں، کھلے لفظوں میں لکھا جائے کہ یہ کیا چیز ہے اور اس میں بہر حال اختصار کرنا پڑے گا اور پھر تربیت یافتہ نو جوان ساتھ چل کر ان کو دکھا ئیں یہ کیا کیا واقعات ہیں، یہ تصویر میں کن بزرگوں کی ہیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کی تصاویر ہیں۔یہ بتایا جاتا ہے کہ کون لوگ ہیں تو ان کا