خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 366
خطبات طاہر جلد ۸ 366 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء غیر معمولی اثر پڑتا ہے۔بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے نظریں گھڑی رہ جاتی ہیں ان کی چہروں پر۔کس قسم کے لوگ تھے، کس قسم کے عشاق تھے اور پرانے وقتوں میں جماعت کس حال سے گزر رہی تھی۔افریقہ کے مبلغین کی پرانے زمانوں کی تصویریں ہیں۔جب تک آپ وہ دکھا کر پھر آگے نہیں بڑھیں گے تو موجودہ زمانے میں جو اللہ تعالیٰ نے ترقی عطا فرمائی ہے اس کا موازنہ نہیں ہوسکتا۔تو ٹھہر ٹھہر کے دکھانے والی چیز ہے یہ نمائشیں ایسی نہیں ہیں جو تیزی کے ساتھ گزرکر دیکھی جاسکیں۔اگر اس مضمون پر با قاعدہ تربیت دی جائے کارکنوں کو تو کئی دن میں یہ تربیت پوری ہوگی۔ان کو مختصر تاریخ بتانی پڑے گی۔یہ نذیرعلی صاحب ہیں ہمارے پرانے مجاہد واقف زندگی۔یہ فلاں جگہ دفن ہیں، اس طرح یہ گئے تھے، ان حالات میں انہوں نے مقابلے کئے اور یہ آج کا سیرالیون ہے۔جس میں دورہ کیا جاتا ہے خلیفہ وقت کی طرف سے تو حکومت کی طرف سے نمائندے مقرر ہیں، وزیر حاضر ہیں خدمت میں، تمام ریڈیو، ٹیلی ویژن کے وسائل پیش خدمت ہیں، زمین آسمان کا فرق ہے لیکن یہ فرق تب نظر آئے گا جب یہ پتا لگے کہ قربانیوں کنہوں نے دیں تھیں، کن لوگوں کی قربانیوں کا پھل ہے جو ہم آج کھا رہے ہیں۔ورنہ اگر یہ دکھائے بغیر آپ عجلت سے آج کے نظاروں کی طرف دنیا کو لے جائیں تو آپ کی نمائش تو ہو جائے گی لیکن نہ خدا صحیح معنوں میں راضی ہوگا نہ آپ پرانے بزرگوں کی خدمت کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔نہ آپ کو یہ احساس ہو گا کہ اصل عظمتیں ہیں کیا ؟ اصل عظمتیں حکومتوں کے متوجہ ہونے میں نہیں، اصل عظمتیں خدا کو راضی کرنے میں ہیں اور خدا کی خاطر خدمتیں کرنے میں ہیں اور وہ خدمتیں ضائع نہیں جاتیں اس کے ثبوت کے طور پر دکھائیے کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے ایک سوسال کے اندر کا یا پلٹ دی ہے، نظام بدل دیئے ہیں، رجحانات تبدیل کر دیئے ہیں اور عظیم الشان جماعت کی طرف توجہ ہوئی ہے بڑی بڑی قوموں کو ملکوں کو ، حکومتوں کو، حکومتوں کے سر براہوں کو اور ایک سو سال کے اندر ایک بالکل نئی کیفیت دکھائی دے رہی ہے جو آئندہ سوسال کے لئے بنیاد بنی ہے۔اس رنگ میں اس نمائش سے استفادہ کرنا ضروری ہے ورنہ یہ نمائشیں اگر محض تصویر میں یا چارٹ بن کر لگی رہ جائیں تو جتنا فائدہ ان کا پہنچنا چاہئے اس کا سوال کیا ہزارواں حصہ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گیں۔پھر یہ نوجوان جس کی آپ تربیت کریں گے اور وہ نو جوان یا بڑے چھوٹے جو ساتھ لے کر آئیں گے مہمانوں کو ان سب کی تربیت ہوگی۔جماعت احمدیہ کی ایک نسل کا اخلاص