خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 338 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 338

خطبات طاہر جلد ۸ 338 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء امریکن ان کی سرپرستی میں وہاں گیا اور انہوں نے سکیم یہ بنائی وہاں بیٹھ کے ربوہ کے قریب سیدوں کو لالچ دے کر غیر معمولی روپیہ دے کر وہاں سے کچھ زمین حاصل کی جائے۔وہاں ایک دس بیڈ کا ، دس بستروں کا ہسپتال قائم کیا جائے۔اس ہسپتال کا سر براہ حیدر قریشی جو پہلے احمدی کہلاتا تھا اور مرتد ہے وہ اس کا نگران اعلیٰ بھی ہو اور اس کا روپیہ کمانے والا بھی وہی ہو اور اس طرح ایک فتنے کا جال پھیلا کر جو کمزور اور غریب احمدی ہیں اور جو دلوں کے بیمار ہیں ان کو خرید لیا جائے ، ان کو لا لچھیں دی جائیں اور اس طرح دکھایا جائے دنیا کو کہ احمدیت پر بہائیت نے بہت ہی کامیاب حملہ کیا ہے اور اس طرح وہاں جاسوسی کا اڈا بھی امریکہ کا قائم ہو جائے گا۔یعنی یہ اندازے ہیں لیکن حالات اسی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ یہی مقصد ہے لیکن سیکیم جو میں نے بتائی ہے یہ نقوش جو آپ کے سامنے رکھے ہیں یہ درست ہیں۔یہ سازش وہاں کی گئی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کے رد عمل کا تعلق ہے ہم دیگر علماء کی طرح خدا کے بندوں کو اپنی جاگیر نہیں سمجھتے اور اپنی ملکیت نہیں سمجھتے۔دین کے معاملے میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر شخص آزاد ہے لیکن اگر غربت سے فائدہ اٹھا کر کسی کا دین خریدنے کی کوشش کی جائے تو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن اسی آیت میں اس بات کا بھی جواب ہے۔اگر چند کمزور اور منافق احمدی جو ہر مجلس میں ہر قوم میں ہوا کرتے ہیں، ہر شہر میں ہوا کرتے ہیں۔یعنی احمدی کے لحاظ سے نہیں منافقت کے لحاظ سے میں کہتا ہوں ایسے لوگ ہر جگہ ملتے ہیں۔مدینے کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرما رہا ہے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی موجودگی میں وہاں منافقین ہوا کرتے تھے۔تو غلام آقا سے تو بڑھ سکتا ہی نہیں اس کے پاؤں کا غلام ہوتا ہے ، اس کی جوتیوں کا غلام ہوتا ہے اس لئے اس سے آقا کے مقابل پر بڑا سلوک نہیں ہوسکتا۔اس لئے اگر چہ اہل ربوہ نے بڑی ہمت دکھائی ہے، غیر معمولی شجاعت دکھائی ہے، بڑی وفا کے کام کئے ہیں لیکن یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ ان میں کوئی بھی شیطان کا بندہ نہیں ہے۔ان میں منافقین ہوں گے اور وہی منافقین ہیں جن پر یہ حملہ ہوا اس لئے ہماری کوشش تو یہی ہوگی کہ ان کو بھی بچایا جائے لیکن اگر کچھ ان کے ساتھ چلے جاتے ہیں تو جن کو خریدنا چاہتے ہیں شوق سے خرید لیں۔جو ان کا امام بنا ہے وہ بھی تو خریدا ہی ہوا تھا۔اس شخص کے متعلق میں آپ کو بتاؤں کہ کیا واقعہ ہوا؟ وحید قریشی اس قسم کا ایک انسان ہے جس نے بار بار جماعت میں نفوذ حاصل کرنے کی