خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 320
خطبات طاہر جلد ۸ 320 خطبه جمعه ۲ ارمئی ۱۹۸۹ء پس آپ سب لوگ جو میری آواز کو براہ راست سن رہے ہیں یا بعد میں کیسٹس کے ذریعے - یا چھپے ہوئے خطبات کے ذریعے میرا پیغام ان تک پہنچے گا ان کو میں آخری نصیحت یہی کرنا چاہتا ہوں کہ یہ دور جس میں سے ہم گزر رہے ہیں بہت ہی نازک دور ہے۔تمام دنیا کی طاقتوں نے ہمیں چھوڑ دیا ہے۔ایک خدا کی طرف سے آواز ہے کہ ہاں میں تمہارا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوں اور میں تمہارے ساتھ رہوں گا۔اس خدا کو اگر آپ نے ناراض کر لیا تو آپ نہ دنیا کے رہیں گے نہ آخرت کے رہیں گے، کچھ بھی آپ کا باقی نہ رہے گا۔اس لئے اپنی روز مرہ کی زندگی میں اپنے اعمال کی نگہداشت کریں اور پہلے سے بڑھ کر ان پر نگران ہو جائیں اور کوشش کریں کہ آپ سے کوئی حرکت ایسی سرزد نہ ہو جس کے نتیجے میں آپ خدا کی ناراضگی مول لینے والے ہوں اور پھر یہ دعویٰ نہ کر سکیں کہ اللہ ہمارا مولیٰ ہے۔بہت بڑا دعوی ہے اللہ ہمارا مولیٰ ہے“۔اس معمولی سی تبدیلی کے نتیجے میں جو ہر شخص کے لئے اندرونی طور پر آسان ہے، ناممکن نہیں ہے، ایک فیصلہ کرنے کی دیر ہے۔آپ دیکھیں گے کہ دفعہ دنیا کے اندر حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے شروع ہونگے عظیم الشان ایسی باتیں وجود میں آنے لگیں گی جن کا آپ کی کوششوں سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوگا اور میں نے اس بات کا بارہا مشاہدہ کیا ہے۔ہم ایک سمت میں کوششیں کرتے رہتے ہیں، کرتے رہتے ہیں کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہوتا اور جب دعا کرتے ہیں تو خدا تعالیٰ دوسری سمتوں سے ایسے حیرت انگیز فضل نازل فرماتا ہے کہ انسان کے وہم وگمان میں بھی وہ نہیں ہوتا۔اس مضمون سے متعلق میں انشاء اللہ جلسہ سالانہ پر بھی کچھ گفتگو کروں گا اور اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے، کافی زیادہ ہو رہا ہے میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں۔باقی انشاء اللہ نصف گھنٹہ تقریباً ہے نمازیں ختم ہوتے ہوتے تک پندرہ منٹ رہ جائیں گے تو پندرہ منٹ کے بعد جمعہ ختم ہونے کے بعد آپ دوست کوشش کریں کہ دوبارہ اس پنڈال میں پہنچ چکے ہوں۔پھر افتتاحی اجلاس ہوگا انشاء اللہ اور اس کے بعد پھر کوئی اور پروگرام نہیں ہے سوائے اس کے وہ ملاقاتیں ہوں گی جن کا اعلان کیا جاچکا ہے۔اگر پندرہ منٹ نا کافی ہوں تو کچھ دیر اور چند منٹ انتظار کیا جاسکتا ہے۔حضور نے امیر صاحب سے استفسار فرمایا۔What you propose here fifteen minutes enough after we finish