خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 309 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 309

خطبات طاہر جلد ۸ 309 خطبه جمعه ۲ ارمئی ۱۹۸۹ء پس ایک تو بڑا بھاری فائدہ مغربی طاقتوں کو جو کھلم کھلا نظر آ رہا ہے یہ ہے کہ احمدیت کو نشانہ بنا کر سعودی عرب کے لئے مسلمان ممالک میں ہر دلعزیز ہونے کے لئے ایک نہایت آسان موقع مہیا ہو جاتا ہے۔گویاوہ احمدیت کے اوپر پاؤں رکھ کر اپنا قد بلند کر لیتے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا سیاست اندھی ہے۔مغربی ممالک کو آپ سے براہ راست کوئی دشمنی نہ بھی ہو تب بھی چونکہ اس میں ان کا فائدہ ہے اس لئے ایک طرف جب آپ ان تک بات پہنچاتے ہیں، اپنی مظلومیت کی داستانیں ان کو سناتے ہیں، سچی ہمدردی بھی آپ سے رکھتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔پاکستان کے جہاں تک حالات ہیں آپ نے یہ تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ضیاء کے پہلے گیارہ سال ہوں یا ضیاء کے یہ دوسرے سال ہوں جو اس کے مرنے کے بعد اسی طرح جاری ہیں۔دونوں ادوار میں فرق کوئی نہیں ہے لیکن اس گزشتہ گیارہ سال کے عرصے میں اور اس ایک ڈیڑھ سال کے عرصے میں جو اس کے بعد آیا ہے بارہا مغربی طاقتوں کو یہ مواقع میسر تھے کہ اگر وہ دیانتداری سے چاہتیں تو احمدیوں کے خلاف جو آرڈینینس جاری کیا گیا تھا اسے ختم کروا سکتی تھیں لیکن ہر جوڑ پر جب سیاسی جوڑ توڑ ہوئے اور طاقت کا ایک حصے سے دوسری کی طرف انتقال ہوا اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ جہاں تک احمدیوں کے خلاف آرڈینینس کا تعلق ہے وہ کسی نہ کسی شکل میں ضرور باقی رکھا جائے گا۔اگر وہ ایک آمر کے آرڈینینس کے طور پر نہیں تو ایک Eighth Emendment کے ایک حصے کے طور پر زندہ رہے گا۔اسمبلی کے فیصلے کے طور پر زندہ رہے گا مگر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہر دفعہ کہ یہ آرڈینینس ایسا مقدس ہے کہ اس کو کوئی ہاتھ نہ لگا سکے کیونکہ اس کا بین الاقوامی دائروں سے تعلق ہے۔اس میں صرف پاکستان کی سیاست کارفرما ہیں بلکہ دنیا کے بہت بڑے بڑے ممالک اور طاقتور ممالک کے مفادات اس سے وابستہ ہیں۔دوسرا فائدہ ان کو یہ پہنچتا ہے کہ عالم اسلام میں اگر کوئی ایک جماعت ہے جو عیسائیت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر سکتی ہے اور ان بڑے بڑے ممالک میں ان علاقوں میں جہاں عیسائیت نے باقی تمام مذاہب کو مغلوب کر رکھا تھا یہی وہ جماعت ہے جو پانسہ پلٹ سکتی ہے اور اچانک اس کے ظاہر ہونے سے اس کے وہاں نمودار ہونے سے، اس کی کوششیں شروع ہونے کے نتیجے میں وہاں آپ دیکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ لوگ کثرت سے مسلمانوں کو چھوڑ چھوڑ کر عیسائی ہور ہے ہوں یا