خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 293 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 293

خطبات طاہر جلد ۸ 293 خطبه جمعه ۵ رمئی ۱۹۸۹ء فرض ہے۔اس کے بغیر اس کے عشق کا دعوی سچا ہی ثابت نہیں ہوسکتا۔آنحضور ﷺ نے فرمایا۔اس خطبے میں سے وہ مضمون میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں جس کا اس خطبے کے بیان کردہ کے مضمون سے تعلق ہے۔فرمایا: الحمد لله نحمده ونستعينه و نستغفره ونؤمن به ونتوكل عليه و نعوذ بالله من شرور انفسنا و من سيئات اعمالنا من يهدى الله فلا مضل له و من يضلله فلا هادي له تمام تعریفیں صرف خدا ہی کے لئے ہیں جس کی ہم تعریف کرتے ہیں اسی سے مدد چاہتے ہیں، اسی سے تو بہ اور استغفار کرتے ہیں۔ہم اپنے نفسوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں۔یہ دعا جو آنحضرت ﷺ نے اس وقت مانگی اس کے پیچھے جو جذ بہ تھا اس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔مگر جس حد تک تصور ممکن ہے اس کو محوظ رکھ کر آج آپ اس دعا میں شامل ہو جائیں اور دل کی گہرائیوں سے اس دعا کو عاجزانہ خدا کے حضور اس طرح پیش کریں گویا آپ رسول اکرم ﷺ کے پیچھے، آپ کے ساتھ اس دعا کو دُہرا رہے ہیں۔تمام تعریفیں صرف خدا ہی کے لئے ہیں جس کی ہم تعریف کرتے ہیں، اسی سے مدد چاہتے ہیں ، اسی سے تو بہ اور استغفار کرتے ہیں۔ہم پنے نفسوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں۔کتنا عظیم الشان کلام ہے۔ہم اپنے نفسوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں۔دنیا میں جتنی برائیاں پھیلتی ہیں وہ انسانی نفوس کی برائیاں اچھل کر باہر نکلا کرتی ہیں اور دنیا کے لئے دکھ کا موجب بن جایا کرتی ہیں۔پس فرمایا کہ دوسروں کو نہ دیکھو تم اپنی برائیوں سے خدا کی پناہ مانگو۔اگر تم اپنی برائیوں سے خدا کی پناہ میں آجاؤ گے تو سوسائٹی تمہاری برائیوں سے پناہ میں آ جائے گی۔اس کے بغیر سوسائٹی کی نجات کا اور کوئی رستہ نہیں۔ہم اپنے نفسوں اور اپنے اعمال کی برائیوں سے خدا کی پناہ میں آتے ہیں جس کو خدا ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔پس آپ مسلمان ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو غیر مسلم قرار نہیں دے سکتی اور جس کو وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔گمراہ شخص کے متعلق ساری دنیا اور ساری دنیا کی حکومتیں اپنی آواز کی بلند ترین قوت کے ساتھ یہ اعلان کریں کہ یہ سچا مسلمان ہے اگر خدا کے نزدیک وہ نہیں ہوگا تو وہ نہیں بن سکے گا۔میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں سوا خدا کے جو اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کا بندہ