خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 207
خطبات طاہر جلد ۸ 207 خطبہ جمعہ ۳۱ / مارچ ۱۹۸۹ء بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلے کے ساتھ غیر معمولی اخلاق کے آثار نظر آتے تھے اور ایک خاتون جو ماریشس میں رہتی ہیں ان کا ایک بچہ تو واقف زندگی ہے اور اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی جسم کا مبلغ ہے اور بہت ہی غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والا نوجوان ہے، نہایت مخلص، فدائی ، دین کا عاشق نمونے کے لحاظ سے ایک پکا اور خالص مسلمان۔تو اس لئے میں جو اندازے لگا رہا ہوں یہاں کے جو ہر قابل کے متعلق وہ اندازے محض نظری نہیں ہیں بلکہ ان نظری اندازوں کو تجربے نے تقویت بخشی ہے۔پس اگر یہاں کی بعض خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد جلد جلد تیزی کے ساتھ اسلامی اقدار میں ترقی کر سکتی ہیں تو یہاں کے مردوں میں بھی یقیناً یہ جو ہر موجود ہو گا صرف رابطے کی ضرورت ہے اور اب میرے آنے کے نتیجے میں اخبارات میں جو احمدیت کے ذکر چلیں گے اور چل چکے ہیں ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم بعض دفعہ بعض کامیابیوں سے خوش ہوکر ان کامیابیوں کے مزے لینے لگ جاتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ کامیابیاں وقتی مزوں کی خاطر نہیں بلکہ اس خاطر خدا تعالیٰ عطا فرماتا ہے کہ ان کے سائے میں ہم آگے بڑھیں اور ان سے استفادہ کر کے مستقل طور پر ان علاقوں میں نیک اثرات قائم کریں۔اب اگر میں یہاں دو تین دن کے بعد واپس چلا گیا جیسا کہ ارادہ ہے تو یعنی دو تین دن یہاں گزار کر واپس چلا جاؤں گا جیسا کہ ارادہ ہے تو یہ نہ ہو کہ میرے جانے کے بعد آپ کی چھوٹی سی جماعت اسی لطف میں گم سم رہے اور مگن رہے کہ چھوٹی سی جماعت ہے لیکن اس کے باوجود خدا تعالیٰ نے اتنا بڑا فضل فرمایا، اتنے تذکرے ہوئے ، ایسے ایسے اچھے مضامین اخبار میں آئے ، ایسے ایسے اچھے لوگوں سے ہمارے رابطے بڑھے اور یہ سمجھا کہ یہ فضل بس یہیں تک تھا۔حالانکہ یہ فضل اس نوعیت کا فضل ہے جس کے نتیجے میں آپ کو آگے بڑھنے کی قوت عطا ہوئی ہے۔اس کے نتیجے میں بہت سے لوگ آپ کی بات سننے پر آمادہ ہو جائیں گے۔اگر آپ نے میرے جانے کے بعد ان سے رابطہ نہ رکھا اور ان کی جو طلب کی پیاس بھڑ کی ہے اسے آسمانی پانی مہیا کر کے سیراب کرنے کی کوشش نہ کی تو یہ پیاس بھی زیادہ دیر باقی نہیں رہے گی۔ان کی تو جہات زندگی کے دوسرے پانیوں کی طرف منتقل ہو جائیں گی۔پیاس کی نوعیتیں بھی بدل جائیں گی اور چند دن کے تذکرے کہانیاں بن کر آپ کی تاریخ میں باقی رہ جائیں گے اور کوئی ٹھوس فائدہ جماعت کو نہیں پہنچے گا۔اس لئے یہ وقت ہے کہ فوری طور پر یہاں کی جماعت تیاری کرے اور وسیع پیمانے پر ان لوگوں