خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 16 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 16

خطبات طاہر جلد ۸ 16 خطبہ جمعہ ۶ /جنوری ۱۹۸۹ء کریں تو پھر اس کا بہت فائدہ پہنچے گا اور روحانی لحاظ سے اُن بچوں کے دل میں ایک عزم پیدا ہو جائے گا، ایک خواہش پیدا ہو جائے گی کہ ہم دینی خدمات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ایک بیج بویا جائے گا جسے خدا تعالیٰ پھر بڑھائے گا تو اس پہلو سے اس طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔باہر کی دنیا میں تعداد بڑھانے کی طرف خصوصیت سے توجہ دی جائے اور میں سمجھتا ہوں اگر تعداد بڑھائی جائے اور اگر تھوڑا تھوڑا چندہ بھی بچے اور بعض نئے شامل ہونے والے پیش کریں تو سر دست جو فوری ضروریات ہیں وہ انشاء اللہ تعالیٰ پوری ہو جائیں گی۔میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس پہلو سے بھی ہمیں آگے قدم بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے گا۔دعاؤں میں بھی یادرکھیں ہندوستان کے حالات ایسے ہیں کہ ہماری جماعت تناسب کے لحاظ سے بہت ہی تھوڑی ہے اور خدمت کے میدان بے انتہا ہیں اور چونکہ ہندوستان کو خدا تعالیٰ نے آئندہ اسلام کا قلعہ بنانے کے لئے چنا تھا اور ہندوستان ہی میں امام پیدا فرمایا تھا اس لئے اس ملک کی بہت غیر معمولی اہمیت ہے جسے ہم وقتی حالات کی تبدیلی سے نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔اگر ہندوستان مسلمان ہو جائے تو دنیا کی عظیم ترین اسلامی مملکت بنے گا اور اگر احمدی تربیت کے تابع مسلمان ہو تو ساری دنیا، اسلامی کا سوال نہیں، ساری دنیا میں سب سے زیادہ عظیم طاقت بن سکتا ہے کیونکہ احمدیت جس طرح اسلامی اخلاق پر زور دیتی ہے اور اسلامی اخلاق کو نظریاتی طور پر نہیں بلکہ عملی دنیا میں انسانوں کی زندگی میں ڈھالتی ہے اُس سے طاقت پیدا ہوا کرتی ہے اور اگر ہندوستان مسلمان ہو جائے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ملک بن جائے گا اور اُس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ ساری دنیا کے مسلمان ہونے کے سامان پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے پاکستان کا اپنا ایک مقام ہے اُس مقام کو میں نظر انداز نہیں کر رہا لیکن ہندوستان کو بھی اُس کا حق ملنا چاہئے اور ہمیں ہندوستان کے حق سے غافل نہیں رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے تھوڑے کو قبول فرمائے اور بہت بڑھا کر اُس کے نیک اثرات ظاہر فرمائے۔آمین