خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 182
خطبات طاہر جلد ۸ کا پیمانہ قرار دی جاتی ہیں۔182 خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۸۹ء آج جو آپ میرے ساتھ خطبہ جمعہ سن رہے ہیں یا جمعہ پڑھ رہے ہیں آپ کو میں یہ اطلاع خوشکن اطلاع بھی دیتا ہوں کہ اس وقت اس آواز کو ماریشس کے احمدی بھی سن رہے ہیں اور جرمنی کے احمدی بھی سن رہے ہیں۔یہ وہ صدی کا پہلا خطبہ ہے جس کو آسمانی رسل و رسائل کے ذریعہ سے اس کو سیٹیلائٹ ٹگ اپ (Hook up) کہتے ہیں سب سے پہلے ماریشس کی جماعت نے سننے کا انتظام کیا اور اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ جرمنی کی جماعت نے بھی اس خطبے کو براہ راست سنے کا انتظام کیا ہوا ہے۔ماریشس کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی مخلص اور فعال جماعت ہے اور جب میں نے وہاں دورہ کیا جیسا کہ میں نے اپنے بعض خطبات میں پہلے بھی ذکر کیا تھا اُن کے اندر میں نے زندگی کے ایسے آثار دیکھے جن کے نتیجے میں میں بہت سی امیدیں وابستہ کر کے وہاں سے لوٹا اور بعد میں جتنی اطلاعات بھی مجھے مل رہی ہیں اُن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ دن بدن اُن کے اندر نیا ولولہ پیدا ہوتا چلا جا رہا ہے۔زندگی کی علامتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ جماعت ہر پہلو سے بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔اسی طرح جرمنی کی جماعت کا حال ہے۔نو جوانوں کی یہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی فعال اور دین کی راہ میں قربانیاں کرنے میں تمام دنیا کی جماعتوں میں اولین جماعتوں میں شامل ہے۔اس پہلو سے خدا تعالیٰ نے ان کو یہ اولیت بھی عطا فرما دی کہ یہ دونوں جماعتیں آج اس اہم تاریخی خطبے میں ہم سب کے ساتھ اسی طرح شریک ہیں جس طرح ہم اکٹھے ایک جگہ بیٹھے ہوں۔پس میں آپ سب کو بھی اور اُن سب کو بھی جو براہ راست میری آواز کو سن رہے ہیں اور دنیا کے اُن تمام احمد یوں کو بھی جو آج براہ راست اس آواز کو نہیں سن رہے لیکن کل یا پرسوں سن سکیں گے دل کی گہرائی سے نکلی ہوئی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے ممکن نہیں ہمارے لئے کہ ہم اس شکریہ کا حق ادا کرسکیں۔گزشتہ صدی میں ہم پر اتنے احسانات کی بارشیں نازل فرمائیں اس کثرت کے ساتھ خدا کی رحمتوں کے نشان ہم نے نازل ہوتے دیکھے۔اتنے عظیم خطرات سے خدا تعالیٰ نے جماعت کو محفوظ اس طرح نکالا جس طرح محبت کرنے والے دو بازؤں میں سمیٹ لیا گیا ہو اور بسا اوقات ایسے سخت وقت