خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 12 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 12

خطبات طاہر جلد ۸ 12 خطبہ جمعہ ۶ /جنوری ۱۹۸۹ء رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، بہاولنگر ، ملتان، گوجرانوالہ ، لا ہور ، سیالکوٹ، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ ، اوکاڑہ، گجرات ، چکوال، راولپنڈی اور ایبٹ آباد۔یہ میں نہیں جانتا کہ وقف جدید نے ترتیب کیسے قائم کی ہے؟ جب میں وقف جدید میں ہوا کرتا تھا تو بڑی احتیاط سے مختلف پہلوؤں سے جائزے لے کر یہ ترتیب قائم کیا کرتا تھا۔جہاں تک کل چندے کا تعلق ہے ظاہر بات ہے کہ یہ ترتیب درست نہیں ہے کیونکہ ناممکن ہے کہ سانگھڑ کو لاہور سے زیادہ یارحیم یار خان یا ڈیرہ غازیخان کو لاہور سے زیادہ چندہ پیش کرنے کی توفیق ملی ہو۔اس لئے یا تو غلطی ہوئی ہے اور اس دفعہ انہوں نے یہ جو فہرست بھجوائی ہے یہ بے ترتیب بھیج دی ہے مگر چونکہ گزشتہ سالوں میں ایک ترتیب قائم کی جاتی تھی اور اول جماعتوں کا اول ذکر کیا جاتا تھا اس لحاظ سے میں نے یہی سمجھا کہ اسی ترتیب سے ان جماعتوں نے قربانی میں حصہ لیا ہوگا۔اگر انہوں نے یعنی وقف جدید کے دفتر والوں نے کسی اور پہلو سے یہ ترتیب قائم کی ہے مثلاً گزشتہ سال کے مقابل پرفی کس چندہ دہندہ کے اضافے کا جہاں تک تعلق ہے تو ہو سکتا ہے یہ ترتیب بدل چکی ہو اور بعض چھوٹی جماعتیں اس پہلو سے زیادہ آگے آجائیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے بعض دفعہ ترتیب قائم کی جاتی ہے کہ وعدوں کے مقابل پر وصولی کی نسبت کے لحاظ سے کون آگے ہے۔چونکہ ایسی کوئی وضاحت موجود نہیں ہے یا بھیجی گئی ہے تو تاخیر سے بھیجی گئی ہے کہ ابھی میں اُس کا مطالعہ نہیں کر سکا۔اس لئے میں نے احتیاطاً ساتھ یہ وضاحت کر دی ہے یہ نہ ہو کہ بعد میں جماعتیں پھر احتجاج شروع کر دیں کہ ہم نے زیادہ دیا تھا آپ نے ہمارا نام پیچھے کر دیا کیونکہ اکثر جماعتیں پھر یہ کہا کرتی ہیں۔تو جو بھی ہے اللہ کے نزدیک قربانیوں کے لحاظ سے آگے اُسے اللہ اپنی جزا میں بھی آگے رکھے اور جو پیچھے رہ گئے ہیں اُن کو بڑھائے اور اُن کو بھی صف اوّل کی قربانی کرنے والوں میں شامل فرمائے۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے جو اطلاعات اب تک ہمیں ملی ہیں اس کے مطابق یہ ترتیب درست ہے جس ترتیب میں اگلے نام پڑھوں گا۔صرف ایک شکوے کی بات یہ ہے کہ بیرونی جماعتوں نے بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوائف بھیجنے میں بہت سنتی کی ہے اور اب فہرست جو میں پڑھ کر سناؤں گا اس میں بھی کئی خامیاں ہوں گی کیونکہ ہمیں بروقت اطلاع نہیں مل سکی تو اگر کوئی جماعت زیادہ قربانی کرنے والی تھی اور فہرست کے لحاظ سے پیچھے رہ گئی ہے تو اُس میں اُن کے اپنے