خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 135

خطبات طاہر جلد ۸ 135 خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۸۹ء دنیا بھر کے احمدی رشدی کی شیطانی کتاب کے خلاف اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں ( خطبه جمعه فرموده ۳ / مارچ ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔گزشتہ خطبے میں میں نے سلمان رشدی کی شیطانی کتاب کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ مضمون ابھی تشنہ تکمیل ہے۔بعض ایسے اہم بنیادی سوال ہیں جن کی طرف توجہ مبذول کرنی ضروری ہے۔مغربی دنیا میں سب سے اہم سوال جو اس وقت زیر بحث ہے وہ انسانی ضمیر اور انسانی بیان اور انسانی قلم کی آزادی ہے اور وہ تمام تر توجہ سلمان رشدی کی کتاب کے غلیظ حصوں سے ہٹا کر اس بنیادی اصول کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔گویا کہ دراصل مسلمانوں اور عیسائیوں یا مغربی طاقتوں اور مسلمان مشرقی دنیا کے درمیان در اصل بحث یہی ہے کہ کیا انسانی ضمیر کو آزادی ملنی چاہیئے یا نہیں؟ کیا انسان کو قول اور فعل اور قلم کی آزادی نصیب ہونی چاہئے یا نہیں؟ جہاں تک مقدس بزرگوں کی بے حرمتی کا تعلق ہے یا خود خدا کے تقدس پر حملہ کرنے کا بھی تعلق ہے قرآن کریم میں اس سلسلے میں بڑی واضح اور کھلی ہوئی غیر مبہم تعلیم موجود ہے۔یہ وقت تھا کہ مسلمان اس تعلیم کو خوب کھول کر تمام دنیا کے سامنے پیش کرتے اور بتاتے کہ ایسی صورت میں قرآن کریم ہمیں کیا ہدایت دیتا ہے۔اس کی بجائے جس قسم کے مظاہرے شروع کئے گئے یا جس قسم کے