خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 882
خطبات طاہر جلدے 882 خطبه جمعه ۳۰ دسمبر ۱۹۸۸ء میں کینہ رکھ کر یہ فیصلہ کر کے کہ میں اس شخص کو بعد میں کوئی سبق سکھاؤں گا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کر آپ کبھی بھی کسی حالت میں اشتعال کے خطروں سے بچ نہیں سکیں گے۔یہ وہ چھوٹے چھوٹے روزمرہ کے تجربے ہیں جن میں آپ کو ورزش کرنی پڑے گی اور Conscious رہنا پڑے گا ، باخبر رہنا پڑے گا اپنے حالات پر روزمرہ دیکھنا ہو گا کہ اب اس باراس ناراضگی پر میں نے کیا ردعمل دکھایا، اس ناراضگی پر میں نے کیا ر در عمل دکھایا پھر خود اپنی تربیت کرنی ہوگی اور گزشتہ دنوں کے مقابل پر حال سے مقابلہ کرنا ہوگا ، آئندہ زمانوں میں پھر اس بات پر نظر رکھنی ہوگی۔رفتہ رفتہ آپ کو خدا تعالیٰ خود سلیقہ عطا کر دے گا۔بچوں کو آپ دیکھیں جن کو خیال ہو اپنے جسم کمانے کا وہ ورزشیں شروع کرتے ہیں پھر رفتہ رفتہ ان کو پتا چلتا ہے کہ کس جسم کے حصے میں خاص کمزوری تھی ، کونسی نئی ورزش کی ضرورت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے یہاں تک کہ انسان ترقی کرتے کرتے اس مقام تک پہنچتا ہے جہاں تک اس کا پہنچنا اس کے اپنے جسم کا معراج ہے۔ہر انسان کے جسم کا اور ہر انسان کے اخلاق کا اپنا اپنا ایک معراج کا مقام ہوا کرتا ہے۔اس سے آگے انسان نہیں بڑھ سکتا۔اس سے آگے جب بڑھنے کی کوشش کرے پھر وہ اپنے آپ کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے۔اسی لئے بعض لوگ جن کے اندر روحانی صلاحتیں زیادہ نہیں جب زیادہ روحانی بنتے ہیں تو پاگل ہو جاتے ہیں۔ان کو اپنے اوپر کسی قسم کا کنٹرول باقی نہیں رہتا نظم وضبط ان کا ٹوٹ جاتا ہے، بعض لوگ وظیفے کرتے کرتے بالکل حواس کھو بیٹھے ہیں اور ایسی اطلاعیں مجھے ملتی رہتی ہیں کہ فلاں آدمی بیچارہ بہت نیک تھا اور نیکی میں پاگل ہو گیا۔دراصل استطاعت سے باہر جانے کی اس نے کوشش کی تھی اس لئے اس نے اپنا دماغی توازن کھویا ہے، نیکی کے نتیجے میں نہیں کیونکہ نیکی کی تعریف میں یہ داخل ہے کہ توازن اختیار کرو اور اسلام ہے ہی دین وسطی ، وسطی حالت کا دین وسطی حالت پر رکھنے والا دین۔بہر حال یہ تو ضمناً ایک ذکر آیا تھا میں آپ کو یہ بتا رہا تھا کہ غصے کے اوپر ضبط کرنے کی کوشش آپ روز مرہ اپنے گھروں میں شروع کریں ، اپنے دوستوں کے تعلقات میں شروع کریں، اپنے دفتری تعلقات میں شروع کریں اور رفتہ رفتہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے اندر سے ایک نیا زیادہ طاقتور، زیادہ عظیم وجود پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے اور اس کا جو فائدہ ہے وہ صرف منفی نہیں رہے گا یعنی یہ نہیں ہو گا کہ آپ پھر مشتعل ہو کے کوئی ایسی بات نہ کر سکیں گے جس سے آپ کی ساری زندگی کی