خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 877 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 877

خطبات طاہر جلدے 877 خطبه جمعه ۳۰ دسمبر ۱۹۸۸ء اس بار۔چنانچہ بعض دفعہ بعض لوگ لمبا عرصہ باتیں برداشت کرتے چلے جاتے ہیں اور اچانک کسی بات کے اوپر اس طرح ان کے غصے کا پارہ چڑھتا ہے کہ اپنی کسی حالت پر ان کو اختیار نہیں رہتا، نہ زبان پر ، نہ سوچ پر ، نہ کسی اور انسانی جذبے پر ، یہ بھی نہیں دیکھتے ماحول میں کون لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔تو بعض دفعہ ایسے لوگ جو عام طور پر اچھی زبان استعمال کرنے والے ہیں ،ہل بھی ہوئی باتیں کرتے ہیں اچانک مغلظات بکنے لگ جاتے ہیں۔کوئی ان سے پوچھے کہ کیا ہوا ہے آپ کو کہ تمہیں نہیں پتا یہ بات نہیں ہے اس کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے۔سنتے سنتے ، میرے کان پک گئے ہیں۔تو وہ پہلا جوصبر تھا وہ جب ٹوٹا تو اس نے پچھلی ساری محنت کو ضائع کر دیا۔اشتعال کی حالت ایسی ہے جو آپ کے سارے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا کرتی ہے۔بعض لوگ مشتعل ہوتے ہیں مہینوں کے صبر کے بعد بعض سالوں کے صبر کے بعد لیکن جس وقت بھی وہ مشتعل ہوئے اسی وقت انہوں نے اپنی گزشتہ ساری محنت پر پانی پھیر دیا، سب کچھ کو آگ لگا دی۔پس اشتعال کے وقت صبر بہت ہی زیادہ ضروری ہے کیونکہ یہ ایک وقتی نقصان نہیں پہنچارہا بلکہ آپ کی ایک لمبی محنت کو ضائع کر رہا ہے۔تبھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اشتعال کی حالت سے متنبہ فرمایا اور فرمایا کہ جب تمہیں غصہ آئے تو ٹھہر جایا کرو، بات کرنے سے پہلے اپنے اوپر ضبط کرنے کی کوشش کرو، استغفار کرو، لاحول پڑھو اور پانی پی کے پھر غصہ بجھانے کی کوشش کرو، بیٹھ جایا کرو اور اس سے بھی غصہ دور نہ ہو ، لیٹ جایا کرو اگر بیٹھنے سے بھی غصہ دور نہ ہو اور کوئی حرکت ایسی نہ کرو اس وقت جس کے نتیجے میں بعد میں تمہیں پچھتانا پڑے۔(ابو داؤد کتاب الادب حدیث نمبر :۴۱۵۱،۴۱۴۹) جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اشتعال کی حالت چونکہ انسان سے ضبط کی طاقت دور کر دیتی ہے ایک ایسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ جو کچھ ہو گا دیکھا جائے گا یعنی جو بھی گزرے گزر جائے گی جس طرح کہا جاتا ہے، دیکھی جائے گی اب ہمیں کوئی پرواہ نہیں ، عواقب سے انسان بے خبر ہو جاتا ہے۔ایسی حالت میں خدا تعالیٰ سے بھی بغاوت پیدا ہو جاتی ہے اور بعض لوگ کہہ دیتے ہیں اچھا پھر ٹھیک ہے اگر جہنم ہے تو جہنم ہی سہی ،اب ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔وہ وقتی غصہ بعض دفعہ ایسے ایسے خوفناک نتائج پیدا کرتا ہے کہ ساری عمر انسان اس کے اوپر استغفار کرے تب بھی اس گناہ کا داغ نہیں دھلتا۔پاکستان میں کئی ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں ایک لڑکے نے اشتعال کی حالت میں اپنی