خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 861
خطبات طاہر جلدے 861 خطبه جمعه ۲۳ / دسمبر ۱۹۸۸ء کی کوشش نہ کرے بلکہ راضی رہنے کا مضمون یہ ہے کہ خدا نے دیئے ہوئے کو وسیع کرنے کے لئے جو خود راستے تجویز کر دیئے ہیں انہی رضا کے رستوں پر چل کر اپنے رزق کو بڑھانے کی کوشش کرے کیونکہ وہ رضا سے اللہ کی رضا کے خلاف کسی جگہ قدم نہیں مارے گا بلکہ خدا نے رزق بڑھانے کے لئے خود متعدد رستے تجویز فرمادے ہیں اور رزق کی وسعت کے لئے ایک عظیم الشان نظام مقررفرما دیا ہے۔تو خدا کی رضا سے خدا کی رضا کی راہوں پر قدم مارنے کو قناعت کے خلاف نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ قناعت کا حقیقی مضمون اس میں داخل ہے۔جو چیز رضا سے حاصل ہو گی وہ ہم ضرور حاصل کریں گے اور تھوڑی رضا کو زیادہ رضا میں تبدیل کریں گے۔اس لئے مومن کی جدو جہد کا رستہ کبھی بھی رک نہیں سکتا ، لامتناہی رستہ ہے، ایک نہیں بلکہ متعد درستے ہیں۔ہر طرف خدا کی رضا کو بڑھانے کی خاطر ، خدا کی رضا کی راہیں اس کے لئے بازو کھولے کھڑی ہیں۔ہاں جس وقت اس نے رضا کی راہوں سے باہر قدم رکھ کر اپنے رزق کو بڑھانے کی کوشش کی وہیں وہ قناعت کی چار دیواری سے باہر نکل جاتا ہے اور اس کی پھر کوئی حفاظت نہیں ہوتی۔تو توحید کا قناعت کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے یعنی اسلام جو قناعت کا تصور پیش کرتا ہے اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور قناعت مسلمانوں کو اور مومنوں کو بے بس نہیں کر دیتی بلکہ ان کے لئے مزید وسعت کے سامان فرماتی ہے۔ایک دفعہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا کے دیکھو اغنی وہ نہیں ہوا کرتا جس کے پاس بیشمار دولت ہوں بلکہ غنی وہ ہے جس کا دل غنی ہو جس کو الغنی غنی النفس عطا ہوئی ہو۔( ترندی کتاب الزھد ،حدیث نمبر : ۲۲۹) اس میں دو مضمون خاص طور پر قابل توجہ ہیں۔ایک یہ کہ جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبہ میں بھی بیان کیا تھا اگر اپنے نفس کی خواہش کے پیچھے چل کر اس کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے لئے آپ اپنی وسعتیں بڑھانے کی کوشش کریں تو ناممکن ہے کہ آپ اپنے نفس کو کسی مقام پر بھی مطمئن کر سکیں۔آنحضرت ﷺ نے ایک اور موقع پر فرمایا کہ انسان کا تو یہ حال ہے کہ اس کی خواہشات ہمیشہ اس سے آگے آگے بھاگتی ہیں اور اس کی زندگی اپنی خواہشات سے بہت ہی چھوٹی ہے۔پھر ایک اور مضمون ہے جو قرآن کریم میں بھی بیان ہوا کہ جہنم هَلْ مِنْ مَّرِيدِ (ق: ۳۱) کہتی ہے۔تی ہے۔جتنا بھی اس کا پیٹ بھرو وہ مزید کا مطالبہ کرتی چلی جاتی ہے اور ھویٰ کا جہنم سے گہرا تعلق ہے۔اس سلسلہ میں میں مزید آگے جا کر روشنی ڈالوں گا۔تو ھوئی کی پیروی اس جہنم تک تو پہنچاسکتی ہے جس کا پیٹ کبھی بھر نہیں سکتا۔تو وہ شخص