خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 857
خطبات طاہر جلد ۶ 857 خطبہ جمعہ ۱۶ار دسمبر ۱۹۸۸ء کے حالات میرے بھائیوں پر بھی گزر رہے ہیں میں ان کی مدد کروں جس طرح میں نے اپنے نفس کے تجارب سے سیکھا ہے۔یہ تنقید ملک نہیں ہے بلکہ نہایت ہی ضروری ایک تعمیری تنقید ہے لیکن اس کے بعض قوانین ہیں ان کے تابع چلنا ہوتا ہے لیکن بالعموم سوسائٹی میں جو تنقید ہے وہ میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے اپنے نفس سے غافل کر دیتی ہے انسان کو۔پس وہ سوسائٹی جس کا ہر شخص ، جس کا ہر فرد اپنے نفس سے غافل ہو چکا ہے اس کا نگران، اس کا محافظ کوئی بھی نہیں رہا کرتا۔پس اپنے نفسوں کی طرف متوجہ کریں اور اپنے نفس میں ڈوب کر جو تربیت کے گر سیکھیں ان کو اپنے بھائیوں کے لئے استعمال کریں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے رہیں اور شیطان رجیم سے دور بھاگنے کی عارفانہ کوشش کریں نہ کہ محض زبان سے اعوذ بالله من الشيطن الرجیم کا ورد کریں اور اعمال کے رو سے خدا سے دوڑ کر شیطان کی پنا ہیں ڈھونڈ رہے ہوں۔اللہ ہمیں اس ہلاکت سے بچائے۔آمین۔