خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 814
خطبات طاہر جلدے 814 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء پہنچا نا یہ ان دنوں کا شیوہ بن چکا تھا اور اس کو بھی صبح بتایا جاتا تھا۔اسی لئے جیسا کہ میں نے آپ کو متنبہ کیا ہے کہ محض اصطلاحوں کے استعمال سے دھوکا نہ کھائیں لیکن اس کے ساتھ ہی میں آپ کو یہ بھی بتا تا ہوں کہ جو کچھ بھی پاکستان میں رونما ہوا ہے جہاں تک ظاہری عقل کے اندازے ہیں یہ اس سے بہت بہتر ہے جو گیارہ سالہ دور میں ہم نے دیکھا ہے۔یقینی طور پر میں نہیں کہہ سکتا کہ احمدیوں کے لئے وہ تمام آزادیوں کی خوشخبریاں یہ صبح لے کے آئی ہے جو ان کا انسانی حق ہے یا نہیں لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے بہت سے باشندوں کے لئے ، پاکستان کے بہت سے خطوں میں یقیناً یہ صبح خوشخبریاں لے کے آئی ہے۔اسی لئے میں نے بالعموم اہل پاکستان کو اس خطبے کے آغاز ہی میں مبارکباد دی تھی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے جماعت احمدیہ نے نہایت صبر اور استقلال کے ساتھ جن خطر ناک مظالم کا سامنا کیا اور ان مظالم کو للہ خدا کی رضا کی خاطر برداشت کرتے رہے میں امید رکھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان مظلوموں کو بھی اس صبح کی روشنی سے حصہ دے اور ان کے دکھوں کی تاریکیاں بھی اگر کلیہ نہیں کٹتیں تو کم ہو جائیں اور ان کو سانس لینے کی سہولت اور مہلت میسر آجائے لیکن میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اگر اب نہیں تو کل اگر کل نہیں تو پرسوں احمدیت پر بھی لازما وہ سورج طلوع ہوگا جو خدا کا بنایا ہوا سورج ہے۔وہ اپنی تمام روشنیاں آپ کے لئے لے کے آئے گا۔وہ دن طلوع ہو گا جس طرح یہ بھی رات لمبی تھی اور کئی راتوں پر مشتمل تھی کئی راتوں سے گویا بنائی گئی تھی پروپرو کر اسی طرح یہ دن جو احمدیت پر طلوع ہونے والا ہے یہ ایک بہت ہی لمبا دن آئے گا اور ایک ایسا دن ہے جو آپ کی نسلیں بھی اس کو ڈوبتا نہیں دیکھیں گی، آپ کی آنے والی نسلیں بھی اس کو ڈوبتا ہوا نہیں دیکھیں گی، ان کے بعد آنے والی نسلیں بھی اس دن کو ڈوبتا ہوا نہیں دیکھیں گی اور میں خدا کی رحمت سے امید رکھتا ہوں کہ وہ دن روشن تر ہوتا چلا جائے گا اور پھیلتا چلا جائے گا یہاں تک کہ ساری دنیا کو اسلام کے نور سے منور کر دے گا۔یہ جو پہلو ہے اس پہلو سے جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کسی ایک جگہ کی صبح ہمارے لئے کافی نہیں ہے۔کسی ایک وطن کی صبح ہمارے لئے کافی نہیں ہے کیونکہ اس پر غور کرتے ہوئے ہمارا ذہن صبح کی ایک اور صفت کی طرف منتقل ہو جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئی صبح بہت